مؤثرہوتے ہیں۔بے عمل لوگ بھی بسا اوقات خطیب کی باتوں کے حوالے دیتے اور گھروں میں آکر بتاتے ہیں کہ آج مولوی صاحب نے یہ باتیں بیان کیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ انسانی شعور زندہ ہے اور وہ فطری طور پر قبول حق کے لیے آمادہ رہتا ہے۔بے شک کسی وجہ سے وہ فوری طور پر آمادہ عمل نہ ہو سکے، لیکن اس کے اندرایک طاقت ضرور ہے جو اسے برائی سے روکتی اورامورِدین پر عمل کی ترغیب دیتی ہے۔پھر ایسا بھی بارہا ہوا کہ وہی شخص عامل بھی ہوا اور لوگوں کو عمل معروف کی ترغیب دینے والا بھی ہوا۔ ہمارے ممدوح حافظ عبدالغفور جہلمی بہت اچھے خطیب تھے اور ان کے خطبہ جمعہ میں مردبھی اسی تعداد میں آتے تھےاور عورتیں بھی۔ یقیناً ان کے خطبات سن کر بہت سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوں گی اور برائی سے تائب ہو کر نیکی کی طرف راغب ہوئے ہوں گے۔کسی نے ماپ تول کی کمی بیشی سے توبہ کی ہوگی، کسی نے جھوٹ بولنے اور لوگوں کو دھوکا دینے سے اپنے آپ کو بچایا ہوگا۔کسی نے ان کے خطبے سن کر نماز روزے کی پابندی کو اپنا معمول بنایا ہوگا، کسی نے پڑوسیوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ترک کیا ہو گا اور کسی نے صلہ رحمی اور رشتے داروں سے حسن سلوک کا عزم کیا ہو گا۔اعمال خیر کی ایک طویل فہرست ہے۔اس فہرست کے کسی حصے پر توکسی نے عمل کیا ہوگا اور اس پر اجر جہاں عمل کرنے والے کو ملا، وہاں منبر پر کھڑے ہو کر اس کی ترغیب دینے والے کے نامہ اعمال میں بھی درج ہوا یہ بہت بڑی دینی خدمت ہے جو خطابت کی صورت میں وہ کرتے رہے اسلامی معاشرے کا ایک طبقہ اس سے اثر پذیر ہوا۔ ترانہ درس قرآن قرآن مجید وہ صحیفہ نور ہے جو بارگاہ الٰہی سے جبریل امین کی وساطت سے قلب پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم)عربی زبان میں نازل ہوا۔ یہ دنیائے مذاہب کی واحد الہامی اور منزل من اللہ کتاب ہے جو اپنے (؟؟؟)نزول (چودہ سو سال) سے پوری طرح محفوظ ہے، اس کی کسی حرف اور کسی لفظ میں کوئی تحریف یا کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اب تک دنیا کی مختلف زبانوں میں اس کے بے شمار ترجمے ہو چکے اور لاتعداد شرحیں لکھی جا چکی ہیں۔ اس کتاب ہدیٰ کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ مسلمان اصحاب علم کےوہ غیر مسلم اہل علم نے بھی اسے لائق اعتنا گردانا اور اس کے معانی و مطالب کی وضاحت کی۔ اگرچہ قرآن کے بارے میں بہت سے غیرمسلمانوں کی نیتوں میں فتور ہے اور وہ اس سے مخالفانہ انداز تلاش کرنے کی سعی کرتے ہیں تاہم وہ قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے کوشاں تو ہوتے ہیں۔ مختلف مذاہب کی جن کتابوں کو الہامی قراردیا جاتا ہے، ان میں سے کوئی مکمل کتاب شروع |