Maktaba Wahhabi

401 - 665
جہلم میں مستقل قیام بات حافظ عبدالغفور کے بارے میں ہو رہی تھی اور یہاں تک پہنچی تھی کہ انجمن اہل حدیث جہلم کے اصرار پر 1962؁ءمیں ہو مستقل طور سے جہلم آگئے اور اس کے بعد جہلمی کی نسبت ان کے نام کا جزولاینفک قرار پاگئی۔ اب آئندہ سطور میں ان کا ذکر حافظ عبدالغفور جہلمی کے نام سے کیا جائے گاکہ ان کی اصل شناخت یہی ہے۔دوسری شناختیں اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو گئیں۔ خدمت دین کے پانچ حصے جہلم میں مستقل قیام کے بعد حافظ عبدالغفور نے فوری طور پر جن دینی خدمات کا آغاز کیا انھیں ہم پانچ حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ 1۔۔۔۔خطابت 2۔۔۔روزانہ کا درس قرآن 3۔۔۔تدریس 4۔۔۔وعظ و تبلیغ 5۔۔۔نشرواشاعت کتب خدمت دین کے یہ پانچوں حصے نہایت اہمیت کے حامل ہیں بلکہ حقیقت یہ ہےکہ خدمت دین انہی پانچ حصوں کا نام ہے۔ ان کے علاوہ ایک عالم دین کے لیے خدمت دین کا کوئی تصور نہیں کیاجا سکتا۔ہمارے بزرگان دین نے بے حد اہتمام سے یہ پانچوں کام کیے ہیں۔ بلکہ صاف لفظوں میں کہنا چاہیے کہ انھوں نے ہمیشہ انہی اقسام خمسہ کے دائرے میں اپنے آپ کو محصور رکھا ہے۔ خطابت خطابت کو یہاں صرف خطبہ جمعہ میں محدود کر لیجیے تو یہ بہت بڑی خدمت ہے جو خطیب ہر جمعےبالالتزام سر انجام دیتا ہے، سردی ہو یا گرمی، بارش ہو یا دھوپ، آندھی ہو یا صاف موسم، اس نے بہر صورت جمعہ پڑھانا اور خطبہ دینا ہے۔ اگر یہ خدمت نیک نیتی سے انجام دی جا رہی ہے تو دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں اس کے بہترین نتائج بر آمد ہوں گے۔خطبہ جمعہ خطیب کی مستقل سٹیج ہے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض لوگ پانچ وقت کی نماز ادا کرنے میں تساہل کا مظاہرہ کر دیتے ہیں۔، لیکن نماز جمعہ کے لیے مسجد میں اول وقت آنے کی کوشش کرتے اور خطیب کا خطبہ پورے غورسے سنتے ہیں۔اس کا اثر بے شک فوری طور پر نہ ہوتا ہو لیکن اس کے فوائد کسی نہ کسی انداز میں ضرور
Flag Counter