Maktaba Wahhabi

399 - 665
جہلم کی جماعتی تاریخ ایک نظر میں ابھی بتایا گیا ہے کہ 1959؁ءسے 1961؁ءتک حافظ عبدالغفور جامعہ سلفیہ (فیصل آباد) میں قیام فرما رہے۔ اب 1962؁ءشروع ہو جاتا ہے اور ان کا مختلف مدارس میں آنے جانے کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔جہلم کی جماعت کے معزز ارکان کا ایک وفد جامعہ سلفیہ کے اصحاب انتظام سے گفتگوکر کے انھیں جہلم لے آتا ہے اور وہ مستقل طور سے اس شہر کو اپنا مسکن بنا لیتے ہیں۔ لیکن آگے بڑھنے سے پیشتر یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جہلم کی جماعت اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے اور اس کے دور ماضی نے بہت سی اہم شخصیات کو یہاں احترام کا مقام دیا ہے جس کا ذیل میں مختصر الفاظ میں ذکر کیا جاتا ہے۔ بہت عرصہ پیشتر یہاں ایک بزرگ میان نعمان فروکش تھے، جو مسجد اہل حدیث میں امامت وخطابت کا فریضہ انجام دیتے تھے۔انھوں نے اس شہر میں حالات کے مطابق تو حید و سنت کی خوب تبلیغ کی۔ان کی وفات کے بعد ان کے چھوٹے بھائی مولوی سلطان محمود نے ان کی مسند سنبھالی اور اشاعت توحید کے لیے کوشاں ہوئے۔انھوں نے داعی اجل کو لبیک کہا تو کوٹلہ ائمہ (جہلم) کے ایک اہل حدیث بزرگ مولوی احمد علی ان کی جگہ پر آئے اور مسجد کا نظم و نسق اپنے ہاتھ میں لیا۔اس وقت امامت کا فریضہ میاں نعمان کے بیٹے میاں عبدالعزیز انجام دیتے تھے۔ دسمبر1906؁ء(آرہ صوبہ بہار میں) آل آنڈیا اہل حدیث کانفرنس کا قیام عمل میں آیا تو اس سے کچھ عرصہ بعد حضرت مولانا ثناءاللہ امرتسری نے پنجاب میں اہل حدیث انجمنوں کے قیام کا سلسلہ شروع کیا۔انہی دنوں انجمن اہل حدیث جہلم قائم کی گئی اور کسی پیمانے پر ایک باقاعدہ نظم کی صورت پیدا ہوگئی۔اس انجمن کے پہلے صدر ایک بزرگ میاں عبدالرحمٰن کو اور سیکرٹری بابوعبدالرشید کو بنایا گیا تھا۔انجمن کے عہد ے داروں کا دوسری دفعہ انتخاب ہوا تو صوفی محمد حسین صراف کو اور سیکرٹری منشی کرم داد کو منتخب کیا گیا۔ اب جہلم میں اس انجمن کے تحت سالانہ تبلیغی جلسوں کا انعقاد شروع ہو گیا۔ان جلسوں میں مولانا ثناءاللہ امرتسری کے علاوہ مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی، حضرت الامام سید عبدالجبار غزنوی، مولانا عبدالواحد غزنوی اور دیگر بہت سے علمائے کرام شرکت فرماتے تھے۔ انجمن اہل حدیث جہلم کا ایک سالانہ جلسہ دسمبر1928؁ءمیں قاضی محمد سلیمان منصور پوری کے زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔ قاضی صاحب نے اس جلسے میں”فرائض اہل حدیث“کے عنوان سے تحریری خطبہ پڑھا تھاجو”خطبات سلمان “میں چھپ چکا ہے۔انجمن اہل حدیث جہلم کا یہ دسواں سالانہ
Flag Counter