آسکے۔اس اہم موضوع سے تعلق مولانا علی محمد سعیدی کی یہ قابل تحسین کوشش تھی۔ مولانا محمد بشیر سہسوانی کی عربی کتاب”البرہان العجاب علیٰ فرضیۃ ام الکتاب “شائع کی جو بہت عرصہ پیشتر حضرت مولانا احمد اللہ پرتاپ گڑھی نے شائع کی تھی۔ قربانی کے جانوروں کی عمر کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھا۔ مولانا ابو القاسم بنارسی کی کتاب”مسلک اہل حدیث پر ایک نظر“کے عنوان سے شائع کی۔ علاوہ ازیں حسب ذیل رسائل تحریر کیے۔ مسائل الصحیحہ المعروف تحفہ سعید یہ۔ قربانی کے مسائل۔ احکام صدقۃ الفطر من احادیث سید البشر۔ اور بھی بعض رسائل ہیں جو خود بھی لکھے اور اپنی مالی استطاعت کے مطابق بعض دیگر مصنفین کی کتابیں بھی شائع کیں۔ ”المعلم “کے نام سے ایک ماہانہ رسالہ کچھ عرصہ شائع کرتے رہے۔ ان کی بہت بڑی علمی خدمت فتاویٰ علمائے اہل حدیث ہے جو انھوں نے چودہ حصوں میں ترتیب دیا۔ اس کی نوجلدیں ہیں۔ لیکن افسوس ہے مکمل نہ ہو سکا۔ تاہم جتنا مرتب اور شائع ہوا، وہ بھی بہت بڑا کام ہے۔ اس کی تفصیل اس طرح ہے۔ جلد اول:دو حصوں میں۔ حصہ اول:کتاب الطہارۃ۔ طبع 1972ء حصہ دوم:کتاب الصلوٰۃ۔طبع مارچ 1973ء جلد نمبر2حصہ سوم: کتاب الصلوٰۃ۔طبع 1974ء حصہ چہارم: کتاب الصلوٰۃ۔طبع م 1974ء (کتاب الصلوٰۃ تین حصوں پر مشتمل ہے) جلد نمبر3۔ حصہ پنجم :کتاب الجنائز مکمل۔ طبع 1976ء جلد نمبر4۔حصہ ششم : کتاب الصوم طبع مارچ 1977ء جلد نمبر5۔حصہ ہفتم: کتاب الزکوۃ۔ طبع 1978ء حصہ ہشتم:کتاب الحج طبع 1978ء جلد نمبر6:کتاب الایمان۔ حصہ دہم (1)طبع 1979ء کتاب الایمان حصہ دہم (2)طبع 1980ء (کتاب الایمان جو فتاویٰ علمائے حدیث کی چھٹی جلد ہے، دو حصوں پر محیط ہے) |