Maktaba Wahhabi

330 - 665
وقت نہیں نکال سکے۔چند چھوٹے چھوٹے رسالے لکھے یا بعض اخباروں میں کچھ مضامین شائع ہوئے۔ ایک طویل مضمون”ہندوستان کے دینی مدارس“کے عنوان سے الاعتصام میں شائع ہوا۔یہ قسط وار مضمون تھا جو الاعتصام کے یکم اپریل1994؁ءکے شمار ےسے شروع ہوا اور 27۔ جنوری 1995؁ءتک چھپتا رہا۔درمیان میں کچھ تعطل بھی رہا۔ مختلف مدارس وشخصیات کے متعلق ان کا یہ تاثراتی اور مشاہداتی مضمون ہے جو بہت سی معلومات پر مشتمل ہے اور بڑا دلچسپ ہے۔ ان کی ایک کتاب ”عظمت حدیث“ہے جو تقریباً ساڑھے تین سو صفحات پر محیط ہے۔ یہ کتاب حدیث اور علوم حدیث کے تعارف اور حدیث کی حجیت واستناد کے موضوع پر ہے۔اتنی ضخیم ان کی صرف یہی کتاب ہے۔ ایک رسالہ”معیاری خاتون“کے نام سے موسوم ہے، بعض اور رسائل بھی ہیں۔ بعض عظیم شخصیتوں کے بارے میں مشاہدات آئندہ سطور میں برصغیر کی بعض عظیم شخصیتوں کے متعلق اختصار کے ساتھ مولانا عبدالغفار حسن کے مشاہدات پیش کیے جاتے ہیں۔ مولانا محمد سورتی مرحوم ومغفور برصغیر کے ممتاز عالم اور عربی ادب کے ماہر تھے۔ نہایت ذہین اور قوی حافظہ تھے۔زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام کے بے شمار عرب شعراءکے ہزاروں اشعار ان کے گنجینہ ذہن میں محفوظ تھے۔کچھ عرصہ جامعہ ملیہ اسلامیہ (دہلی) میں عربی ادب کے استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ مولانا سعید احمد اکبر آبادی مرحوم نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ ہندوستان میں عربی کے تین ادیب ہیں اور تینوں وہابی ہیں۔ وہ ہیں مولانا عبدالمجید حریری، مولانا عبدالعزیز میمنی اور مولانا محمد سورتی۔ اس وقت یہ تینوں زندہ تھے۔اس کے بعد اپنی اپنی باری سے تینوں وفات پا گئے۔رحمہم اللہ تعالیٰ۔ مولانا محمد سورتی دار الحدیث رحمانیہ (دہلی) میں بھی خدمت تدریس سر انجام دیتے رہے ہیں اور اس دور میں ان سے جن حضرات نے استفادہ کیا، ان میں مولانا عبدالغفار حسن بھی شامل ہیں۔مولانا عبدالغفار حسن اپنے جلیل القدر استاذ کو بڑی فراخ دلی سے نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان کی فیاضی کے بھی وہ بہت مداح ہیں اور وسعت علم کے بھی۔بالخصوص جب وہ عربی ادب میں ان کی مہارت کا تذکرہ کرتے ہیں تو ان کے قلم کی پیشانی استاذ محترم کے خالص عربی لہجے کے سامنے جھک جھک جاتی ہے۔ فرماتے ہیں: ”مولانا (محمد سورتی)مرحوم کی عربی زبان دانی کا ایک واقعہ یہ سننے میں آیا ہے کہ جب وہ حج کے لیے تشریف لے گئے تو انھوں نے حرم شریف میں فصیح و بلیغ انداز میں توحید کے موضوع پر
Flag Counter