Maktaba Wahhabi

268 - 665
جو شخص صحیح بخاری حفظ کرے گا، اسے ایک ہزار روپے انعام دیا جائےگا اور صاحب بلوغ المرام یاد کریں گےان کی خدمت میں ایک سوروپیہ بصورت انعام پیش کیا جائے گا۔ چنانچہ بعض حضرات نے یہ انعامات حاصل کیے ایک طالب علم عبدالتواب غزنوی علی گڑھی نے صحیح بخاری کے حفظ کا سلسلہ شروع کیا تو نواب صاحب نے ان کا تیس روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا۔مولانا عبدالتواب غزنوی علی گڑھی نے جلیل القدر عالم کی حیثیت سے شہرت پائی۔ان سطور کے راقم کو ان کی زیارت کا شرف حاصل ہے۔ اس بے حد سستے زمانے میں ہزار روپے بہت بڑی رقم تھی۔ آج کل کے لاکھ روپے سے بھی شاید زیادہ ہوگی۔ نواب صاحب نے مختلف اسلامی ممالک سے کثیر رقم خرچ کر کے کثیر، صحیح بخاری کی شرح فتح الباری، امام شوکانی کی تصنیف نیل الاوطار کے قلمی نسخے حاصل کیے اور پھر ان ضخیم کتابوں کو اپنے خرچ سے طبع کرایا اور اہل علم اور مختلف مدارس میں انھیں مفت تقسیم کیا۔ اس سے قبل یہ کتابیں برصغیر میں دستیاب نہ تھیں۔نواب صاحب کی کوشش اور زر کثیر کے صرف سے یہ عظیم الشان کتابیں اس خطہ ارض میں پہنچیں اور عام ہوئیں۔ تصانیف خود نواب صاحب نے نہایت اہم کتابیں تصنیف کیں۔انھوں نے عربی، فارسی، اُردو تینوں زبانوں میں لکھا اور بہت لکھا۔جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا ان کی چھوٹی بڑی تصانیف کی تعداد 230کے قریب ہے، جن میں ایک سو سے زیادہ کتابیں بڑی ضخیم ہیں اور کئی کئی جلدوں پر محیط ہیں۔ نواب صاحب نے قرآن مجید سے متعلق جو کتابیں تصنیف کیں، ان کا تذکرہ”برصغیر کے اہل حدیث خدام قرآن“میں ہو چکا ہے۔ یہاں ان کی ان تصانیف کا ذکر کیا جاتا ہے جن کا تعلق حدیث شریف سے ہے۔لیکن اس موقع پر یہ عرض کرنا شاید مناسب ہوگا کہ چند ایک کے سوا نواب صاحب کی تمام تصانیف کے نام عربی تراکیب پر مشتمل ہیں اور ان کی سب تصانیف میرا خیال ہےکسی کے پاس بھی نہیں ہوں گی اور نہ غالباً اس دور کے کسی شخص نے ان کی سب تصانیف دیکھی ہوں گی۔ ہر شخص اپنے مطلب اور ذوق کی کتابوں سے تعلق رکھتا ہے، نواب صاحب کی کتابیں بھی اپنے اپنے ذوق کے مطابق اہل علم نے حاصل کی ہوں گی۔ ان کی کسی کتاب کو دیکھے بغیر صرف نام سے کچھ پتا نہیں چلتا کہ یہ عربی زبان میں ہے یا فارسی زبان میں یااُردو زبان میں۔بعض حضرات نے ان کی اُردو اور فارسی کتابوں کو فقط نا م کی وجہ سے عربی کتابوں میں شامل کردیا ہے۔ میں نے ان کی تمام تصانیف دیکھنے کی بہت کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔ ان کی تصانیف حضرت مولانا عطاء اللہ
Flag Counter