Maktaba Wahhabi

269 - 665
حنیف بھوجیانی کے قائم کردہ ادارہ الدعوۃالسلفیہ کی لائبریری میں موجود ہیں، لیکن سب تصانیف اس میں بھی نہیں ہیں۔البتہ(جہاں تک میرا خیال ہے) دیگر کتب خانوں سے بہرحال زیادہ ہیں۔اس ضمن میں جو کچھ معلوم ہوسکا، وہ درج ذیل ہے۔ لیکن ان کی تصانیف کی موضوعاتی ترتیب کو قائم رکھنے کے لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ قرآن سے متعلق بھی ان کی تصانیف کا ذکر کردیا جائے۔یہ سات کتابیں ہیں جو دس ہزارصفحات پر محیط ہیں۔یہاں ان کےصرف نام لکھےجائیں گے۔تفصیل”برصغیر کے اہلحدیث خدام قرآن“ میں ملاحظہ فرمائیے۔ 1۔فتح البیان فی مقاصد القرآن :عربی زبان میں۔دس جلدیں۔چار ہزار سے زائد صفحات۔ 2۔ترجمان القرآن بلطائف البیان:اردو میں۔پندرہ جلدوں پر مشتمل۔کم وبیش پانچ ہزار صفحات۔ 3۔تذکیر الکل بتفسیر الفاتحۃ واربع قل:سورہ فاتحہ، سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ الناس کی تفسیر اردو زبان میں۔صفحات ستر۔ 4۔نیل المرام من تفسیر آیات الاحکام:قرآن کی 236آیاتِ احکام کی تفسیر عربی زبان میں۔چار سوصفحات۔ 5۔اکسیر فی اصول التفسیر:بزبان فارسی۔دوحصوں پر مشتمل۔صفحات ایک سوتیس۔ 6۔افادۃ الشیوخ بمقدار ارالناسخ والمنسوخ :دوحصوں میں۔صفحات ایک سو چوبیس۔ 7۔فصل الخطاب فی فضل الکتاب:اردو زبان میں۔صفحات بتیس۔ یہ تمام تفسیریں بڑے سائز کی ہیں۔تفسیر”ترجمان القرآن“ مکتبہ قدوسیہ اردو بازار لاہورکی طرف سےشائع کی جارہی ہے۔یہ نواب صاحب کی سب سے ضخیم کتاب ہے۔ اب ملاحظہ فرمائیے پہلے حدیث سے متعلق حضرت نواب صاحب کی عربی کتابیں۔ عون الباري لحل أدلة البخاري السراج الوهاج من كشف مطالب صحيح مسلم بن الحجاج فتح العلام شرح بلوغ المرام الحطة في ذكر الصحاح الستة الروض البسام من ترجمة بلوغ المرام ومؤلفه الإمام نزل الأبرار بالعلم المأثور من الأدعية والأذكار الرحمة المهداة إلى من يريد زيادة العلم على أحاديث المشكاة
Flag Counter