Maktaba Wahhabi

267 - 665
کو ریاست کے مدارالمہام مولانا جمال الدین صدیقی دہلوی نے اپنی بڑی بیٹی ان کےعقد میں دے دی۔ نکاح مولانا عبدالقیوم بن مولانا عبدالحی بڑھانوی نے بڑھایا۔نواب صاحب نے اب اپنی والدہ مکرمہ اور بہنوں کو بھی قنوج سے بھوپال بلالیا تھا اور اس خاندان نے مستقل طور پر بھوپال میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ نواب شاہ جہاں سے شادی والیہ بھوپال نواب سکندر بیگم کے انتقال کے بعد ان کی بیٹی نواب شاہ جہاں بیگم نے ریاست کی زمام حکومت ہاتھ میں لی۔ ان کا شوہر وفات پا گیا تھا۔ نواب شاہ جہاں بیگم صاحبہ نواب صدیق حسن کی قابلیت، دیانت اور شرافت سے نہایت متاثر ہوئیں۔اس تاثر کا نتیجہ یہ ہوا کہ انھوں نے نواب صاحب کو امور سلطنت میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا اور 1288؁ھ(1871؁ء) نواب صاحب سےنکاح کر لیا۔ پھر21۔ ربیع الثانی 1288؁ ھ(10۔جولائی1872؁ء) کو انھیں معتمد المہام کا عہدہ ملا اور 10۔شعبان1289؁ ھ(13۔اکتوبر1872؁ء)کو”نواب والا جاہ امیر الملک سید محمد صدیق حسن خاں“کے خطاب سے مفتخرہوئے۔ اس کے ساتھ اور بھی بہت سے اعزازات کے مستحق قرارپائے۔ علم اور اہل علم کی قدردانی اب نواب صاحب نے ریاست کے طول و عرض میں مدرسے قائم کیے، یتیم خانے بنوائے، مسجدیں تعمیر کرائیں، لائبریریوں کے قیام کا سلسلہ شروع کیا، سر کاری طور پر ریاست کے مختلف مقامات میں جاروب کشوں کا تقررکیا گیا، مسجدوں میں باقاعدہ مؤذن، امام اور خطیب مقرر کیے گئے اور سرکاری خزانے سے ان کو ماہانہ تنخواہیں ملنے لگیں۔ دیگر علوم متداولہ کے علاوہ طلبا کے لیے خوش خطی، انشا پردازی، قانون دانی اور حساب وریاضی کی تعلیم لازمی قراردی گئی۔علماء و طلبا ءکے لیے تصنیف و تالیف اور مختلف علمی موضوعات پر تحقیق کے شعبے قائم کیے گئے۔ مدرسین کے لیے ان کی ضرورت اور قابلیت کے مطابق معقول مشاہرات کا اہتمام کیا گیا اور طلبا کو ماہانہ و ظائف دینے کا فیصلہ ہوا۔ہندی زبان کی تعلیم کا انتظام بھی کیا گیاباشندگان ریاست کے لیے اخلاقی تربیت کا بالخصوص بندوبست کیا گیا اور اصلاحی کمیٹیاں بنائی گئیں۔چوری، ڈاکا، رہزنی اور ہر قسم کی برائی کےسد باب کے لیے بھر پور کوششیں کی گئیں۔ریاست کو دارالامن بنانے کی سعی کی گئی۔ ہندومسلم اتحاد کو ضروری قرار دیا گیا۔اللہ تعالیٰ نے ان تمام اعمال خیر میں نواب صاحب کو کامیابی عطا فرمائی۔ علما ءو طلبا ءمیں حفظ حدیث کا جذبہ اور شوق پیدا کرنے کی غرض سے یہ بہت بڑا اقدام کیا گیا کہ
Flag Counter