11۔۔۔۔المقلۃ الحسنی فی المصافحۃ بالید الیمنیٰ : اردو زبان کے اس کتابچے میں حضرت مولانا مبارک پوری رحمۃ اللہ علیہ نے ثابت کیا ہے کہ مصافحہ دائیں ہاتھ سے کرنا چاہیے، بائیں ہاتھ کو اس میں نہیں ملانا چاہیے، یعنی ایک ہی ہاتھ سے مصافحہ کیا جائے اور وہ ہے دایاں ہاتھ۔ یہی احادیث صحیحہ اور آثار صحابہ سے ثابت ہے۔ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا نہ کسی حدیث سے ثابت ہے، نہ کسی صحابی کے اثر سے، نہ کسی تابعی کے قول و فعل سے اور نہ ائمہ اربعہ یعنی(امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل) میں سے کسی امام سے۔ یہ تھیں حضرت مولانا مبارک پوری رحمۃ اللہ علیہ کی مطبوعہ کتابیں۔ ان میں سے پہلی تین کتابیں یعنی تحفۃ الاحوذی مقدمہ تحفۃ الاحوذی اور ابکار المنن فی تنقید آثار السنن عربی میں ہیں، باقی آٹھ اُردو میں ہیں، نام سب کے عربی قسم کے ہیں۔ اب حضرت مرحوم کی غیر مطبوعہ کتابوں کی طرف آتے ہیں۔ 1۔۔۔الدر المکنون فی تائید خیر الماعون : اُردو زبان میں یہ رسالہ مولانا نے اپنی مطبوعہ کتاب ”خیر الماعون فی منع الفرار من الطاعون “کی تائید میں لکھا ہے۔ غیرمطبو عہ ہے۔ 2۔۔۔۔الوشاح الابریزی فی حکم الدواء الانکلیزی:یہ غیر مطبوعہ اُردو رسالہ انگریزی ادویہ کے استعمال کے بارے میں ہے۔ 3۔۔۔۔ارشاد المہائم الیٰ منع خصاء البہائم : اس رسالے میں جانوروں کو خصی کرنے کی ممانعت بیان کی گئی ہے رسالہ اُردو زبان میں ہے۔ 4۔۔۔۔رفع الیدین للدعاء بعد الصلوات المکتوبۃ: اس میں فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کردعا مانگنے کے متعلق وضاحت کی گئی ہے، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس موضوع پر مولانا نے کیا موقف اختیار فرمایا ہے۔ کتاب غیر مطبوعہ ہے اور اُردو میں ہے۔ 5۔۔۔۔الکلمۃ الحسنیٰ فی المصافحہ بالید الیمنیٰ : دائیں ہاتھ یعنی ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کے بارے میں یہ رسالہ اُردو میں ہے اور نامکمل ہے۔ 6۔۔۔رسالۃ فی مسائل العشر: دس مسائل کے بارے میں نامکمل اُردو مخطوطہ۔ یہ معلوم نہیں کہ دس مسائل کون سے ہیں۔ 7۔۔۔رسالہ فی رکعۃ الوتر : رکعت وتر کے موضوع پرمولانا کا اُردو میں قلمی رسالہ۔71صفحات کا یہ رسالہ مولانا مبارک پوری کے اپنے ہاتھ کا مرقومہ ہے۔ 8۔۔۔۔تنقید الدرۃ الغرہ: مولانا ظہیر احسن شوق نیموی کا ایک رسالہ”الدرۃ الغرہ فی وضع الیدین علی الصدرو تحت السرۃ “ہے، جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ نماز میں ہاتھ سینے پر نہ باندھے |