Maktaba Wahhabi

122 - 665
30=16 سائز کے 480 صفحات پر مشتمل ہے۔ سیرۃ النعمان کے جواب میں حضرت مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی نے بھی” حسن البیان فیما فی سیرۃ النعمان“ کے نام سے کتاب لکھی۔یہ اس قدر مدلل کتاب ہے کہ آج تک کوئی حنفی عالم اس کا جواب نہ دے سکا۔بلکہ خود مولانا شبلی نے اس قسم کے موضوع پرلکھنا چھوڑدیا۔ ٭ مولانا ظہیر احسن شوق عینموی اس زمانے کے ایک معروف حنفی المسلک عالم ومصنف تھے جن کا انتقال 1322ھ میں ہوا۔انھوں نے اہلحدیث کی مخالفت میں بعض رسائل تحریر کیے تو مولانا عظیم آبادی کے کہنے پر مولانا سعید بنارسی(متوفی رمضان المبارک 1322ھ۔۔۔نومبر 1904ء) نے ان کا جواب لکھا۔ ٭ اسی طرح مولانا عظیم آبادی نے مولانا ظہیر احسن شوق نیموی کی بعض تحریرات کےجوابات مولانا ابوالمکارم محمد علی مؤی (1353ھ۔۔۔1933ء) سے لکھوائے۔ نکاحِ بیوگان کا مسئلہ مولانا عظیم آبادی اتباع سنت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے اور بدعات سے بے حد نفور تھے۔ہندوؤں کےاثر کی وجہ سے ان کے زمانے میں بیوہ عورتوں کے نکاح کو مسلمان اپنی توہین قراردیتے تھے، لیکن مولانا عظیم آبادی نے اس غلط نظریے کو ختم کرنے کی کوشش کی اور اپنی بعض قریبی رشے دار بیوہ عورتوں کے نکاح کرائے۔اس زمانے میں یہ بہت بڑا جہاد اور مشکل ترین کام تھا جو مولانا نے انتہائی ہمت سے کیا۔ جماعتی تنظیم میں دلچسپی اپنی تمام تدریسی وتصنیفی مصروفیات کے باوجود مولانا عظیم آبادی جماعتی تنظیم میں بھی کامل دلچسپی رکھتے تھے۔دسمبر 1906ء کو آرہ میں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تاسیس عمل میں آئی تو مولانا نے بے حد مسرت کا اظہار فرمایا اور اس کے ہر پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیا۔اس کے خازن مقرر کیے گئے اور آخر وقت تک اس منصب پرفائز رہے۔حساب وکتاب میں بے حد محتاط تھے، اس کا اندازہ اس خط سے ہوتا ہے جو انھوں نے مولانا ثناء اللہ امرتسری کے نام 14۔مارچ 1911ء کولکھا۔یہ
Flag Counter