Maktaba Wahhabi

119 - 665
سفر حج اور علمائے حجاز سے استفادہ زمانہ تدریس میں مولانا عظیم آبادی نے10۔رجب 1311ھ(17۔جنوری 1894ء)کو اپنے مسکن ڈیانواں سے حج بیت اللہ کے لیے شَدِرجال کیا اور حج وزیارت کا فریضہ سر انجام دینے کے علاوہ وہاں کے متعدد اصحاب علم سے ملاقات کی اور استفادہ کیا۔ مندرجہ ذیل مشائخ کرام سے سند واجازہ کا شرف حاصل ہوا۔ 1۔۔۔۔علامہ خیرالدین ابو البركات نعمان بن محمود آلوسی حنفی بغدادی۔((وفات 1317ھ) 2۔۔۔۔شیخ احمد بن ابراہیم بن عیسیٰ نجدی ثم مکی، حنبلی۔(وفات1329ھ) 3۔۔۔۔شیخ احمد بن علی مغربی تونسی ثم مکی۔(وفات1314ھ) 4۔۔۔۔قاضی عبدالعزیز بن صالح بن مرشد حنبلی شرقی۔(وفات1324ھ) 5۔۔۔شیخ عبدالرحمٰن بن عبد اللہ السراج حنفی طائعی۔(وفات1315ھ) 6۔۔۔شیخ محمد سلیمان حسب اللہ شافعی مکی۔(وفات1335ھ) 7۔۔۔۔شیخ ابراہیم بن احمد بن سلیمان مغربی ثم مکی۔ 8۔۔۔۔شیخ محمد صالح بن محمد بن عبداللہ ظاہری المنہادی مالکی مدنی۔(وفات1328ھ)حج بیت اللہ کا فریضہ ادا کرنے اور ان مشائخ کرام سے چھ ماہ مستفید ہونے کے بعد10۔محرم 1312ھ(14۔جولائی 1894ء) کو واپس ڈیانواں تشریف لائے۔ اہم ترین مشاغل مندرجہ ذیل چھ امور حضرت مولانا عظیم آبادی کے اہم ترین مشاغل تھے اور وہ زندگی بھر انہی امور کی انجام دہی میں مشغول رہے۔ 1۔۔۔درس وتدریس 2۔۔۔وعظ وتذکیر 3۔۔۔تصنیف وتالیف 4۔۔۔فتویٰ نویسی 5۔۔۔کتابیں جمع کرنے کا شوق 6۔۔۔کتب حدیث کی ترویج واشاعت اب آئندہ سطور میں ان مشاغل ستہ یا معمولات ستہ کی مختصر الفاظ میں وضاحت۔
Flag Counter