Maktaba Wahhabi

321 - 467
شاہ عبدالعزیز کے مجرموں سے نپٹنے کے طریقے شاہ عبدالعزیز خطرناک مجرموں کی حرکات سےہر وقت آگاہ رہتے۔ جو قاضی صاحبان ان کے مقدمات سنتے وہ بھی ان سے شاہ عبدالعزیز کو آگاہ رکھتے تھے۔ انہوں نےان کو ہدایت کی ہوئی تھی کہ وہ ایسی قوانین کا اطلاق پختہ عزم ارادہ سے کیا کریں۔ جرم اور مجرموں کی بیخ کنی کے لیے ان کا طریقہ کار یہ ہوتا تھا کہ مجرموں کا تعاقب کرنے کےلیے ان کے ہاں ایسے افراد تھے جو پاؤں کے نشانات دیکھ کر مجرم تک پہنچ جاتے تھے۔ ان کی یہ شہرت قدیم زمانہ سے چلی آرہی تھی۔ اس ضمن میں آل مرہ کا ایک قبیلہ خاصی شہرت رکھتا تھا۔ لہذا اسی قبیلے کے لوگوں کو امن قائم کرنے والوں کے ساتھ بھیجا جاتا تھا۔ وہ مجرموں کا اس وقت تک پیچھا کرتے تھے جب تک ان کے ٹھکانے معلوم نہ کرلیتے۔ مجرم کوفوری طور پر عدالت میں پیش کیا جاتا تھا اور اگر اسکے خلاف جرم ثابت ہوتا تو اسے بلا کسی تاخیر کے سزا دی جاتی تھی۔ کبھی التواء سے کام نہیں لیا جاتا تھا۔
Flag Counter