اسلامی شریعت کو اس کے اصل روح میں قائم ہونے کی وجہ شریعت کے نفاذ میں شاہ عبدالعزیز کا آہنی عزم ہمت ہے۔
الشیخ محمد سعید العوری مسجد اقصیٰ کے امام نے1347ھ میں حج ادا کیا۔ وہ اس کی تفصیلات یوں بیان کرتے ہیں۔
’’ ان کے دل سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شاہ عبدالعزیز کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو امن قائم کرنے کی توفیق عطا کی۔ وہ عدل و انصاف پر ایمان رکھتے تھے۔ ان کے ایمان کی پختگی نے حجاز میں امن وامان اور اطمینان کی لہر دوڑا دی۔ حالانکہ اس سے قبل یہ ڈاکو ؤں کا ٹھکانہ تھا۔ کوئی مسافر محفوظ نہیں ہوتتا تھا۔ خاص کر حجاج کرام ان ظالموں کے رحم و کرم پر ہوتے تھے۔
|