Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

357
میدانِ مناظرہ کے شہسوار تھے۔ہر مناظرے میں اللہ تعالیٰ نے ان کو کامیابی دی۔اللہ تعالیٰ نے ان کو دولتِ علم سے مالا مال کیا تھا۔ یہ اجلاس ان کی وفات کو ناقابلِ تلافی المیہ تصور کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور انھیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔آمین! ناظم مسجد توحید گنج اہلِ حدیث گکھڑ وفاتِ حسرت آیات: مناظرِ اسلام حضرت مولانا احمد دین صاحب گکھڑوی رحمہ اللہ کی دائمی جدائی ہمارے لیے انتہائی رنج والم کا باعث ہے، جمعے کے دن مدرسہ دارالحدیث کے مدرس حضرت مولانا محمد علی صاحب کوٹ کبیری نے ان کی سیرت پر خطبہ دیا اور ان کی زندگی کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔مولانانے کہاکہ مولانااحمدالدین رحمہ اللہ کی وفات سے علماے اہلِ حدیث کی صف میں جو خلا پیدا ہوا ہے، اس کا پُر ہونا نا ممکن ہے اور کہا کہ مولانا مرحوم مناظرِ اعظم بھی تھے اور کامیاب مبلغ و مقرر بھی۔ان کے دلائل ایک ایٹم کی حیثیت رکھتے تھے۔مولانا محمد علی نے ان کے کچھ مناظرے بھی عوام کو سنا ئے۔انھوں نے کہا کہ مرحوم کی زندگی کا مشن اسلام کی خدمت اور مذہبِ حقہ پر طاغوتی حملوں کا جواب دینا تھا۔اللہ تعالیٰ انھیں جزاے خیر دے، کروٹ کروٹ ان پر رحمت کے پھول برسائے اور انھیں اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد مولانا مرحوم کی نماز جنازہ غائبانہ ادا کی گئی۔ محمد صدیق(ناظم شعبہ نشرو اشاعت کوٹ کبیر) موت العالِم موت العالَم: مورخہ 21جون بروز جمعرات بعد از نمازِ عشا جمعیت طلبا مدرسہ دارالحدیث
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter