Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

353
میں بھی وعظ کیے۔اﷲ نے ان کی زبان میں اثر رکھا تھا اور لوگ ان کے وعظ سے بہت متاثر ہوتے تھے۔ وہ مبلغ دوستوں کے ساتھ تبلیغ کے لیے گلیات وغیرہ بھی گئے۔اس علاقے کے مختلف مقامات میں میاں فضل حق مرحوم اور ان کے مرحوم و مغفور فرزند نعیم الرحمن کی کوشش سے متعدد مساجد کی تعمیر ہوئی اور لوگوں نے کتاب و سنت کی راہ اختیار کی۔حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی اور ان کے رفقاے کرام کی تبلیغی جدوجہد سے بھی اس نواح کے لوگ متاثر ہوئے۔ مولانا محمد رفیق سلفی نے1967ء میں اپنے استاذِ گرامی حافظ محمد یوسف گکھڑوی کے ساتھ بہ سلسلہ وعظ و تبلیغ حیدر آباد اور کراچی کا سفر بھی کیا اور وہاں مختلف اجتماعات میں تقریریں کیں۔ اس کے بعد 1981 میں وہ حکیم عبدالرحمن آزاد مرحوم کے ساتھ صوبہ سندھ کے شہروں نواب شاہ، سکھر، میر پور، حیدر آباد اور کراچی گئے اور ہر جگہ بڑے بڑے مجمعوں میں تقریریں کیں۔ایک مرتبہ وہ مولانا حافظ عبد اﷲ شیخوپوری کے ساتھ کراچی گئے۔وہاں سب مسالک کے لوگوں کی دو روزہ مشترکہ کانفرنس تھی، جس میں اہلِ حدیث، دیوبندی اور شیعہ مقررین نے تقریں کیں۔حافظ عبداﷲ شیخوپوری اور مولانا محمد رفیق سلفی دونوں جماعت اہلِ حدیث کے ممتاز مقرر تھے اور ان کا حلقہ سامعین بڑا وسیع تھا۔ مولانا رفیق سلفی مناظر بھی تھے اور مناظرے کا فن مولانا احمد الدین گکھڑوی سے سیکھا تھا۔اس فن میں وہ مولانا حافظ عبد القادر روپڑی سے بھی متاثر تھے۔ان دونوں بزرگوں کو یہ اپنے دور کے بہت بڑے مناظر قرار دیتے ہیں اور واقعی یہ بہت بڑے مناظر تھے۔موضوع مناظرہ سے کامل معلومات کے علاوہ بنیادی بات مناظر کی حاضر جوابی ہے۔میں نے مولانا احمد الدین گکھڑوی کا مناظرہ بھی سنا ہے اور حافظ عبداالقادر
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter