Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

352
دیا۔اس کے بعد جلد ہی وہاں مسجد تعمیر ہو گئی اور جمعہ و جماعت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس مسجد میں مولانا محمد رفیق سلفی تا دمِ حیات پورے پچاس برس خدمتِ خطابت و امامت سر انجام دیتے رہے۔یہاں انھوں نے دینیات کی تعلیم کے لیے مدرسہ بھی جاری کیا، جس میں بیرونی طالب علم بھی تعلیم حاصل کرتے تھے اور مقامی بھی۔اس مدرسے میں ہمارے عزیز دوست جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے لائق مدرس، ماہنامہ ’’ترجمان الحدیث‘‘ کے مدیر اور متعدد کتابوں کے مصنف مولانا حافظ فاروق الرحمن یزدانی کئی سال خدمتِ تدریس پر مامور رہے۔مولانا محمد رفیق سلفی روزانہ نمازِ فجر کے بعد درسِ قرآن بھی دیتے تھے۔درسِ قرآن کا پہلا دور تیرہ(13)سال میں اور دوسرا سترہ(17)سال میں ختم ہوا۔تیسرا دور جاری تھا کہ وہ وفات پا گئے۔ اب راہ والی میں چھے یا سات مسجدیں ہیں اور اﷲ کے فضل سے نمازیوں سے بھری رہتی ہیں۔بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی ان مسجدوں میں جاری ہے۔راہ والی کے قرب و جوار کے دیہات ترگڑی، تلونڈی کھجور والی، بلے والا، منڈیالا وڑائچ، لوہیاں والا وغیرہ میں مولانا محمد رفیق سلفی نے کتاب و سنت کی خوب اشاعت کی۔ان مقامات میں وہ پیدل بھی جاتے اور سائیکل پر بھی ان کی آمدورفت رہتی۔وہ اس نواح کے مشہور خطیب اور بہت بڑے مناظر تھے۔انھوں نے خطابت و امامت کا کبھی کوئی پیسا نہیں لیا، نہ تبلیغ کے سلسلے میں کہیں آمدورفت کا کسی سے وصول کیا۔ان کا فرنیچر وغیرہ کا کاروبار تھا اور یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔ انھوں نے مولانا خالد گرجاکھی، مولانا عبد الرحمن عتیق، شیخ محمد اکرام اور دیگر حضرات کی رفاقت میں ضلع گوجراں والا کے مختلف مقامات میں توحید و سنت کی تقریری صورت میں تبلیغ کی۔شیخو پورہ، سر گودھا، چکوال اور ایبٹ آباد کے دیہات و قصبات
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter