Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

کے اہم نکات خاص ترتیب سے ضبطِ تحریر میں لاسکتا، نہ ان کے کسی دوست اور شاگرد نے اس پر غور کیا اور نہ خود ان کا اپنا دھیان اس طرف گیا کہ تاریخ وار ان مناظرات کی روداد قلم بند کی جائے۔اس دور میں ذرائع ابلاغ کا بھی اتنا پھیلاؤ نہ تھا اورجماعت اہلِ حدیث کے بھی زیادہ اخبار نہ تھے۔پورے برصغیر میں صرف دو تین ہفت روزے اور ماہنامے ہوں گے۔ان میں ان کے مناظروں کے تمام ضروری اور بنیادی پہلو ضبطِ تحریر میں نہیں آسکتے تھے۔پھر مناظرے بھی جگہ جگہ ہو رہے تھے اورمسلسل ہو رہے تھے، اخباروں میں کس کس مناظرے کا ذکر کیا جاتا۔اسے لوگ معمول کا واقعہ قرار دیتے تھے۔علاوہ ازیں وہ ان کی جوانی کا دور تھا اور جوانی میں بے پروائی کا عنصر ہمیشہ غالب رہتا ہے۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ وہ درویش منش مناظر تھے۔ہر مناظرے میں ان کا مقصد کتاب و سنت کی تبلیغ اور اپنے مسلک کی حقانیت کا اظہارو اثبات ہوتا تھا اور وہ مقصد نہایت اچھے طریقے سے حاصل ہوجاتا تھا۔حالات بتاتے ہیں کہ انھوں نے اس مسئلے پر کبھی غور نہیں فرمایا کہ مذہبی طور پر ان کے مناظرے خاص تاریخی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت ضروری ہے۔یہ محفوظ رہیں گے تو آیندہ نسل ان سے فائدہ اٹھائے گی۔وہ ہر مناظرے کو ایک وقتی اور ہنگامی تبلیغی معاملہ سمجھتے رہے اور اسی پر عمل پیرا رہے۔ میں نے چھوٹی عمر میں تقسیم ملک سے بہت سال پہلے ان کے دو مناظرے سنے تھے۔ایک مناظرہ دیہات میں جمعہ پڑھنے کے متعلق ضلع فیروز پور کے ایک گاؤں میں بریلوی عالم مولانا محمد حسین(ساکن گوندلاں والا)سے ہوا تھا اور دوسرامناظرہ انھوں نے ضلع فیروزپور ہی کے مشہور تدریسی مرکز’’ لکھو کے‘‘ کے قریب موضع ڈھنڈیاں میں مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے کیاتھا۔ان دونوں مناظروں کی تفصیل مجھے یاد ہے، جس کے بعض اہم حصے آیندہ صفحات میں خوانندگانِ محترم کے مطالعہ میں آئیں گے۔
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter