Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

مناظر پنجہ آزمائی میں مشغول ہیں، کہیں عیسائی پادریوں اور مسلمان عالموں میں سلسلۂ بحث جاری ہے، کہیں مرزائی اور مسلمان ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرا ہیں، کہیں اہلِ حدیث اور بریلوی حضرات آمنے سامنے سٹیج لگائے ہوئے ہیں، کہیں شیعہ اور اہلِ سنت ایک دوسرے کو للکار رہے ہیں۔وہ علمی اعتبار سے دلچسپ اور مذہبی لحاظ سے معلومات افزا دور تھا، جس میں جگہ جگہ علم کی ورزش اور تحقیق کی کشتی کے اکھاڑے جمے ہوئے تھے۔اس دور میں ایک عجیب تراور مسرت آمیزبات یہ تھی کہ ہرطرف کے لوگ نہایت اطمینان و تحمل اور ہنسی خوشی سے ایک دوسرے کی باتیں سنتے تھے۔کسی جانب سے کسی قسم کی ہنگامہ آرائی نہیں ہوتی تھی۔نہ مناظرے سے پہلے کوئی فریق کسی فریق سے جھگڑتا تھا، نہ اثنائے مناظرہ میں کسی جانب سے سختی کی فضا پیدا کی جاتی تھی اور نہ مناظرے کے بعد ہاتھا پائی تک نوبت آتی تھی۔بات علمی لحاظ سے افہام و تفہیم کے دائرے میں رہتی تھی۔اس سے آگے نہیں بڑھتی تھی۔لڑائی جھگڑا کرنے والوں کوشکست خوردہ سمجھا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ یہ لوگ علمی بات کا جواب علمی اسلوب میں نہیں دے سکتے، اس لیے لڑائی جھگڑے پر اتر آئے ہیں۔ مولانا احمدالدین گکھڑوی اگرچہ طالب علمی کے زمانے میں بھی اپنے مذہب ومسلک کے مخالفین سے بحث و مباحثہ جاری رکھتے تھے، لیکن تعلیم سے فراغت کے بعدوہ باقاعدہ طور سے 1920ء کے پس وپیش مناظرے اور تقریر کے میدان میں اترے۔پھر عیسائیوں، شیعوں، مرزائیوں اور بریلویوں سے ان کے بے شمار مناظرے ہوئے اور اس زمانے میں ان کے مناظروں کی سامعہ نوازگونج دور دور تک سنی گئی۔لیکن اتنے بڑے اور کامیاب مناظر کے تاریخی طور سے ترتیب وار مناظرات کی تفصیل ہمارے علم میں نہیں آتی۔میرے خیال میں اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ نہ ان کے رشتے داروں میں کسی شخص کو علم ودانش سے اتنا تعلق تھا کہ وہ ان کے مناظرات و مباحث
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter