Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

میں نے تعجب سے پوچھا: ’’وہ آپ کے ہم جماعت کیسے ہو سکتے ہیں ؟‘‘ قدوسی صاحب نے فرمایا: ’’جب ہم حضرت العلام حافظ محمد محدث گوندلوی سے سراجی(علم فرائض)کا درس لیا کرتے تھے تو اس دوران مولانا گکھڑوی بھی شریک درس ہوا کرتے تھے اور بڑے انہماک سے درس سنا کرتے تھے۔اس لحاظ سے وہ ہمارے ہم جماعت ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے۔‘‘ پھر فرمانے لگے کہ میں نے مولانا گکھڑوی کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ’’الحمد للّٰه! مجھے کسی مناظرے میں شکست نہیں ہوئی۔‘‘ محترم عارف جاوید محمدی، شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم(جامعہ سلفیہ فیصل آباد)کے حوالے سے مولانا گکھڑوی کے ایک مناظرے کی روداد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’حافظ مسعود عالم صاحب ملک حسن علی جامعی مرحوم کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ شرق پور کے قریب دریائے راوی کے کنارے ایک مقام ’’موضع بھینی‘‘ میں کسی زمانے میں قادیانی کافی تعداد میں آباد تھے اور اس گاؤں میں دیوبندی مسلک کے بھی بہت سے گھرانے سکونت پذیر تھے۔ایک دفعہ فریقین کے مابین مناظرہ طے ہوا، تو دیوبندی حضرات نے قادیانی مناظرکے مقابلے میں جالندھر سے ممتاز عالم دین مولانا خیر محمد جالندھری(معروف عالمِ دین مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے والدِ گرامی)کو بلایا۔دو تین دن مناظرہ جاری رہا، لیکن کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، بالآخر وہاں کے لوگوں نے مشورہ دیا کہ اہلِ حدیث عالمِ دین مولانا احمد الدین
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter