Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

225
● عام بات چیت اور دوستوں کی محفل میں وہ حاضر جواب اور خوش گفتار تھے۔ان کے ایک عقیدت مند ڈاکٹر محمد یعقوب کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔انھوں نے نام کے بارے میں مولانا سے پوچھا تو برجستہ فرمایا یعقوب کا بیٹا یوسف۔ ● جماعت میں مختلف گروہوں، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث اور مرکزی جماعت اہلِ حدیث وغیرہ میں سے کسی کے باقاعدہ رکن نہیں تھے۔مگر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے نظام کو ترجیح دیتے، مولانا سید محمد داؤد غزنوی کی سیاست وعلمی بصیرت اور مولانا محمد اسماعیل سلفی کی فہم و فراست اور محدثانہ شان کے معترف تھے۔دونوں جماعتیں انھیں اپنے جلسوں اور کانفرنسوں میں مدعو کرتیں اور وہ خطاب فرماتے۔ ● حضرت حافظ عبداللہ روپڑی کے علم وفضل، زہد وتقویٰ اور اندازِ فتاویٰ کی بڑی تعریف کرتے۔حضرت حافظ محمد گوندلوی کے طرزِ تدریس، وسعتِ مطالعہ اور علمی تحقیق کو سراہتے۔جب جامعہ سلفیہ کے ابتدائی زمانے میں کلاسیں جامع اہلِ حدیث امین پور بازار میں دو سال تک رہیں تو حضرت حافظ صاحب گوندلوی کے درسِ بخاری میں باقاعدگی سے شمولیت کرتے اور سماعت فرماتے۔اسی طرح حضرت مولانا شریف اللہ خان(جو حنفی المسلک تھے اور معقولات میں بلند مرتبہ رکھتے تھے)ان کے درس میں شامل ہوکر سلم اور مطول جیسی کتب کی سماعت کرتے۔عام طلبہ کے ساتھ بیٹھنے اور ان کے اساتذہ کے سامنے زانوئے ادب تہ کرنے میں کوئی عار محسوس نہ کرتے۔اساتذہ اور محنتی طلبا سے ان کا تبادل خیالات اور علمی مذاکرات رہتے۔ ● امام جماعت غرباے اہلِ حدیث مولانا حافظ عبدالستار سے ایک مناظرے کا واقعہ جو غالباً پٹی یا مضافات میں ہوا، والد صاحب بیان کرتے ہیں کہ مولانا احمد دین
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter