Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

تو ہم حضرت مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی کے بارے میں بڑی بڑی کانفرنسوں اور جلسوں کے اشتہارات میں سلطان المناظرین کا لقب لکھا ہوا دیکھتے اور لوگوں کی زبان سے ’’شیر بہادر، شیر بہادر، عبدالقادر، عبدالقادر‘‘ کے نعرہ ہائے پرُ جوش سنا کرتے تھے۔اسی طرح مولانا احمد الدین گکھڑوی کے شدید المعارضہ ہونے اور حاضر جوابی کے چرچے بھی سنتے تھے اور لوگ انھیں امام المناظرین اور استاذ المناظرین کے القاب سے یاد کیا کرتے تھے۔بلاشبہہ وہ جماعت اہلِ حدیث کے ممتاز مناظرین میں سے تھے، جیسا کہ مورخِ اہلِ حدیث تحریر فرماتے ہیں : ’’مسلکِ اہلِ حدیث سے وابستہ مناظر حضرات کی وسیع فہرست میں حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا محمد بشیر سہسوانی، مولانا محمد ابرہیم میرسیالکوٹی، مولانا ابوالقاسم بنارسی، مولانا احمد الدین گکھڑوی، حافظ عبدالقادر روپڑی، مولانا عبداللہ معمار، مولانا نور حسین گرجاکھی اور دیگر متعدد بزرگانِ دین شامل ہیں۔‘‘(قافلہ حدیث صفحہ: 492) دوسرے بہت سے اکابرین کی طرح مولانا گکھڑوی مرحوم کی، جدوجہد سے بھرپور زندگی کے بہت سے گوشے عصرحاضر کے زیادہ تر لوگوں کی نگاہ سے اوجھل تھے۔ان کی حاضر جوابی، طرزِ استدلال اور زورِ بیان کے واقعات سننے والا ہر شخص متمنی تھا کہ اپنے دور کی اس عبقری شخصیت کے حالات زندگی سے آگاہی حاصل کرے۔اللہ تعالیٰ مورخِ اہلِ حدیث مولانامحمد اسحاق بھٹی کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انھوں نے یہ عظیم کارنامہ سر انجام دے کر جہاں تذکرہ اسلاف میں ایک اور باب کا اضافہ کر دیا ہے، وہاں بہت سے شائقین کی تشنگی دور کرنے اور تسکین طبع کاسامان بہم پہنچا نے کا اہتمام بھی کر دیا ہے۔
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter