Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

218
1950ء سے 1953ء کے غالباً آخر تک وہ جامع مسجد اہلِ حدیث امین پور بازار میں خطیب رہے۔صبح کی نماز کے بعد وہ روزانہ درسِ قرآن مجید بھی دیتے تھے۔خطباتِ جمعہ کا مسلسل موضوع توحید رہا۔درمیان میں رمضان، ذی الحجہ اور محرم کی مناسبت سے البتہ خطبات دیے جاتے تھے۔ ● 1953ء کی تحریک تحفظِ ختمِ نبوت میں فیصل آباد میں روزانہ جامع مسجد کچہری بازار میں صبح جلسہ ہوتا اور پانچ پانچ رضاکاروں کی گرفتاری دی جاتی۔اس کے علاوہ بھی علما و مقررین اور کارکنوں کی گرفتاریاں ہوتی تھیں۔ایک روز مولانا گکھڑوی نے مرزائیت کے خلاف اور ختم نبوت کے اثبات میں زبردست تقریر کی۔میں نے مولانا علی محمد صمصام کی نظم ؎ ویکھو مرزے قادیاں والے کہیاں پایاں بھنڈیاں کئی قوماں دیاں قوماں کر گیا اے گندیاں ترنم کے ساتھ پڑھی۔میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا۔رات کو ہمارے مکان پر پولیس آئی۔والد صاحب باہر آئے تو مجھے اور میرے والد اور مولانا گکھڑوی کو گرفتار کرکے لے گئی اور ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں بند کردیا۔دو ہفتے کے بعد مجھے اور والد صاحب کو تو چھوڑ دیا۔لیکن مولانا احمد الدین گکھڑوی تین مہینے جیل میں قید رہے۔ ● جب تک مولانا گکھڑوی امین پور بازار کی مسجد میں خطیب رہے، ان کا قیام وطعام ہمارے غریب خانے پر رہا۔والد صاحب کو ان سے اور انھیں والد صاحب سے انتہائی محبت تھی۔شہر اور مضافات میں جلسوں پر والد صاحب مولانا کو لے جاتے۔چوں کہ مولانا کی بینائی کمزور تھی، اس لیے والد صاحب خاص طور پر ان کا خیال رکھتے۔دن کے وقت اکثر مولانا مرحوم ہماری دکان گول بازار کریانہ پر والد صاحب
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter