Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

217
اہلِ حدیث نہیں پہنچ سکے۔ان کی یہ تاخیر شکست کے مترادف ہے۔بات کسی حد تک درست تھی۔مگر فوری طور پر مولانا گکھڑوی کھڑے ہوئے اور کہا کہ مولوی محمد عمر اشتہار دیجیے۔انھوں نے مناظرے کا اشتہار بھجوایا۔اشتہار میں تاریخ اور وقت تو لکھا تھا مگر یہ نہیں لکھا تھا کہ صبح کے نو بجے یا رات کے نو بجے مناظرہ ہو گا، چنانچہ مولانا گکھڑوی نے مولانا محمد عمرسے کہا کہ جلسے اور مناظرے اکثر رات کو ہوتے ہیں، ہم بروقت پہنچ گئے ہیں، یہ سمجھ کر کہ پروگرام رات کا ہے۔اگر آپ کے مطابق دن کے 9بجے کا وقت ہے توبتائیے دن کے 9بجے کا وقت اشتہار میں کہاں لکھا ہے؟ مولانا کا یہ جواب سن کر مولوی محمد عمر لاجواب ہوگئے۔ ● تقسیمِ ملک کے بعد 1949ء کے آخر میں مولانا گکھڑوی فیصل آباد(اس دور کے لائل پور)تشریف لائے۔قبل ازیں وہ وزیر آباد میں حافظ عبدالمنان کی مسجد میں خطیب تھے۔منتظمین نے مولانا کو فارغ کر کے مولانا محمد عبداللہ مظفر گڑھی کو خطیب مقرر کر لیا جو اچھے مقرر اور خوش الحان واعظ تھے۔شاید وہاں کے لوگوں کو مولانا احمد الدین میں گانے کے انداز سے خالی سادہ تقریر متاثر نہ کرتی ہوگی۔ ● پاکستان بن جانے کے بعد جامع اہلِ حدیث امین پور بازار کے پہلے خطیب ہمارے استاذ مولانا محمد عبداللہ ویرو والوی تھے۔مولانا عبداللہ صاحب عالی قدر مدرس تو تھے مگر ان کی خطابت سے لوگ مطمئن نہ تھے، جب کہ اس وقت جھنگ بازار میں مولانا سردار احمد بریلوی کا بڑا زور تھا اور شہر ومضافات میں بدعات پر مبنی مسائل پھیل رہے تھے۔ایسے حالات میں میرے والد مرحوم نے جو انجمن اہلِ حدیث کے رکن بھی تھے، یہ بات انجمن کے اجلاس میں رکھی کہ مولانا احمد دین گکھڑوی کو لایا جائے۔چنانچہ انجمن کے فیصلے پر والد صاحب وزیر آباد گئے اور مولانا کو لے آئے۔
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter