Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، جیسا کہ وہ خود رقم طراز ہیں : ’’زندہ و بااصول اور منظم وباقاعدہ جماعتیں اپنی ابتدائی تاریخ اور اولیں ریکارڈ ہر قیمت پر محفوظ رکھتی اور اس کا چھوٹے سے چھوٹا حصہ بھی ضائع نہیں ہونے دیتیں۔‘‘(ہفت اقلیم صفحہ: 35) تاریخ نویسی اور خاکہ نگاری ان کا فطری ذوق ہے۔چنانچہ فرماتے ہیں: ’’اصل بات یہ ہے کہ میں خود پرانا آدمی ہوں اور پرانے لوگوں سے تعلقات قائم کرنے اور قائم رکھنے کا عادی ہوں، ان کی باتیں بڑے غور سے سنتا ہوں اور پھر انھیں یاد رکھنا ضروری سمجھتا ہوں، ان کی صحبت ورفاقت میں بیتے ہوئے لمحات کو زندگی کی قیمتی متاع قرار دیتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ بہت سے پرانے لوگوں کے چھوٹے موٹے بہت سے واقعات میری لوح ذہن پر مرتسم ہیں جن کو بیان کرنے سے بے حد خوشی محسوس کرتا ہوں۔‘‘ (ہفت اقلیم صفحہ: 98) محترم بھٹی صاحب وقائع نگاری اور تاریخ نویسی کے اصول وضوابط کو جس اہتمام سے ملحوظ رکھتے اور ان کی پابندی کرتے ہیں، اس کا اندازہ ان کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے: ’’تاریخ کا یہ ایک بنیادی اصول ہے کہ اس کے واقعات ایک خاص انداز اور رفتار سے اپنا سفر طے کرتے ہیں، اس میں خلل ڈالنا اور اسے بدل کر اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی سعی کرنا اس کے مزاج وفطرت کے قطعاً منافی ہے۔‘‘(ہفت اقلیم صفحہ: 366) وہ کامل احتیاط اور جدوجہد کے ساتھ حقائق کو منظر عام پرلاتے ہیں، لیکن اس
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter