Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

178
آگئے۔مولانا نے پوچھا: شہد لائے ہو؟ کہا: بھول گیا۔لیکن اس بھول کا اس قدر احساس ہوا کہ دوبارہ فیصل آباد گئے اور شہد کی بوتل لا کر مولانا کی خدمت میں پیش کی۔ عبداللہ کے چار بیٹوں میں سے دو بیٹے محمداسلم اور محمد یوسف فوت ہوگئے ہیں۔دو محمد یعقوب اور محمد یونس زندہ ہیں۔محمد یونس کی عمر اس وقت ساٹھ سال ہے اور وہ کھوکھر کی(گوجراں والا)میں اقامت گزیں ہیں۔ مولانا احمد الدین سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔رہن سہن، لباس اور کھانے پینے میں کوئی تکلف نہ تھا۔دوستوں کے دوست تھے۔﴿اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَھُمْ﴾ کاصحیح ترین نمونہ تھے۔جو شخص ان پر کسی قسم کا احسان کرتا اسے یاد رکھتے اور اس کے شکرگزار ہوتے۔ ● مولانا احمد الدین نے مروجہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد 1920ء کے لگ بھگ تبلیغ دین کا سلسلہ شروع کیا۔اس زمانے میں مبلغینِ اسلام زیادہ پیدل چلتے تھے، مولانا ممدوح بھی دیہات میں جلسوں پر جاتے تو پیدل ہی جاتے۔ ● وہ بڑا عجیب دور تھا۔لوگ اہلِ حدیث کی سخت مخالفت کرتے تھے۔وہابی کہہ کر ان سے دور بھاگتے اور ان کے خلاف تعصب پھیلاتے۔اس زمانے میں اہلِ حدیث علما تبلیغِ دین کے لیے تکلیف اٹھا کر بھی پہنچنے کی کوشش کرتے تھے۔ان کا نقطہ نظر یہ تھا کہ ایک آدمی بھی ان کی تبلیغ سے راہِ راست پر آگیا تو ان کا مقصد پورا ہوگیا اور ساری تکلیف رفع ہو گئی۔یہ ان کے اخلاص اور کتاب و سنت سے محبت کی دلیل تھی۔ ● مولانا احمد الدین نے تما م عمر توحید وسنت کی تبلیغ اور بدعات کی تردید کرتے ہوئے گزاری۔یہی ان کی زندگی کا مقصدتھا اور یہی ان کے دل کی آواز تھی۔
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter