Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

158
مقرر کو تقریر کے لیے بلاتے توبعض اوقات وہ مقرر ہمارے گھربھی آجاتا اور کچھ دیر مولانا احمدالدین سے باتیں کرتا۔مولانا اخلاقاً موسم کے مطابق اسے چائے یا شربت پلاتے۔وہ چلا جاتا تو فرماتے: ’’جن برتنوں میں اسے کھانے پینے کی چیزیں دی گئی ہیں، وہ برتن اندر نہ لے جانا، وہ برتن باہر رکھو اوررحمتے عیسائن کو دے دو جو ہمارے گھر صفائی کے لیے آتی ہے۔‘‘ ہم ان سے اس کی وجہ پوچھتے تو فرماتے: ’’مرزائی کافر ہیں۔جن برتنوں کو یہ ہاتھ لگا دیں یا جن کو یہ استعمال میں لائیں، ہمیں ان برتنوں میں کھانا پینا نہیں چاہیے۔‘‘ ● پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ مولانا سرفراز صفدر سے جو احناف کے دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتے تھے، مولانا احمد الدین کے مراسم میں کچھ اتار چڑھاؤ سا آیا۔لیکن جب مولانا سرفراز حج کر کے آئے تو مولانا ممدوح ملاقات کے لیے ان کے گھر گئے۔انھیں حج کی مبارک باد دی۔پھر ان کی دعوت کی اور اپنے گھر بلایا۔ اختلاف کے باوجود مولانا احمد الدین میل ملاقات کے عادی تھے اور مہمان نوازی ان کا قابلِ ذکر وصف تھا۔ حضرت مولانا ثناء اللہ امرتسری کے بارے میں سنا ہے کہ ان کا کوئی ایسا حریف جو امرتسر سے باہر کے کسی مقام سے ان کے ساتھ مناظرے کے لیے آتا تو مناظرے کے بعد وہ اسے اپنے ہاں قیام کی دعوت دیتے۔وہ یقینا ان کے ہاں قیام نہیں کرتا ہو گا، انہی لوگوں کے ہاں ٹھہرتا ہو گا، جنھوں نے اسے مناظرے کے لیے بلایا ہو گا، لیکن مولاناکا اخلاق انھیں مجبور کرتا تھا کہ اسے اپنے ہاں ٹھہرنے کی دعوت دی جائے۔ ہفت روزہ الاعتصام کے مینیجر جناب محمد سلیم چنیوٹی کا ایک مضمون ’’مناظر اسلام مولانا احمد الدین گکھڑوی‘‘ کے عنوان سے28 مئی 2010ء کے ’’الاعتصام‘‘ میں
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter