Maktaba Wahhabi

مولانا احمد دین گکھڑوی

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ،لاہور

سال شائع: 5جون 2014ء

پیش لفظ (طبع دوم) کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی‘‘ پہلی مرتبہ2011ء میں مکتبہ قدوسیہ اردو بازار لاہور کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔اس کے چند صفحات میں کچھ ایسی خرابی نے راہ پا لی تھی کہ حواشی اچھل کر متن میں جا گھسے تھے اور انھیں تلاش کرنا مشکل ہو گیا تھا۔یہ صفحات دوبارہ شائع کیے گئے، لیکن پھر بھی اس خرابی کے کچھ ناگوار اثرات باقی رہے، جنھوں نے قارئین کو پریشانی میں مبتلا کیے رکھا اور ہمیں شرمندگی میں۔تا ہم اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کتاب کا اولین ایڈیشن جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔ اس کتاب کی تصنیف و اشاعت کا مرحلہ ہمارے دوست مولانا عارف جاوید محمدی(مقیم کویت)کی سعی و تحریک سے طے ہوا تھا۔وہ تقریباً ڈیڑھ سال سے مجھے کہہ رہے تھے کہ کتاب دوبارہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس میں کہیں اضافے یا کسی مقام پر وضاحت کی ضرورت ہے تو یہ کام کر لیا جائے، لیکن میں اپنی دو کتابوں ’’چمنستانِ حدیث‘‘ اور اس کے ساتھ ’’بوستانِ حدیث‘‘ کی تصنیف و ترتیب میں مصروف تھا۔اللہ نے کرم فرمایا کہ ’’چمنستانِ حدیث‘‘ بڑے سائز کے آٹھ سو سے زائد صفحات میں تکمیل کو پہنچی اور اس کی پروف خوانی کر کے اسے ناشر(مکتبہ قدوسیہ)کے حوالے کر دیا گیا۔یہ کتاب برصغیر کے ایک 100 مرحومین و موجودین علماے حدیث کے تذکار پر محیط ہے۔
x
صفحہعنوان
13پیش لفظ (طبع دوم)
18پیش گفتار
28حرفے چند (طبع اوّل)
48پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علماے کرام
57دو سرا باب گوجراں والا کے چند علماے کرام
73تیسرا باب خاندانی پسِ منظر
80چوتھا باب
90پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
94چھٹا باب علماے احناف سے مناظرے
113ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
122آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
127نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
138دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
148گیارھواں باب چند رفقاے کرام
155بارھواں باب چند واقعات و لطائف
163تیرھواں باب خطیب کی حیثیت سے
171چود ھواں باب مدرس کی حیثیت سے
177پندرھواں باب اخلاق و عادات
183سولھواں باب تصانیف
215سترھواں باب واقعات ومعمولات کی ایک جھلک
227اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
235انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی
245بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
249اکیسواں باب مولانا احمد الدین کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
261بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
272تیئیسواں باب وفات
283چوبیسواں باب ولاناگکھڑوی کے دو خواب
290پچیسواں باب چودھری عبدالواحد گوندل کے تین مکتوباتِ گرامی
301چھبیسواں باب اللہ دا شیر
302اللہ دا شیر
309ستائیسواں باب تبصرہ بر کتاب ’’مولانا احمد الدین گکھڑوی رحمہ اللہ ‘‘
315اٹھائیسواں باب حافظ محمد یوسف گکھڑوی
343انتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی ایک علمی یادگار
348تیسواں باب مولانا محمد رفیق سلفی
356اکتیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردا دیں
Flag Counter