Maktaba Wahhabi

107 - 158
آہ! میں کتنا نافرمان تھا اپنی ماں کا۔آخرت میں میرا کیا انجام ہوگا؟ جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((لاَ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَاطِعٌ))(صحیح البخاري، برقم:۵۶۳۸) ’’قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘ میری ماں کے رِ حم سے بڑھ کوئی اور رحم و رشتہ کیا ہوگا؟ مجھے ڈر ہے کہ اللہ کہیں مجھے اس گناہ کی فوری سزا نہ دے جو میری نسبت میرے بچوں کی نافرمانی کی شکل میں بھی ہو سکتا ہے۔ میں چلاّ اٹھا:اے میرے پروردگار! مجھے معاف کردے۔کاش میری ماں دوبارہ دنیا میں لوٹ کر آجائے اور میں اس کے سر کو چوم کر اس سے معافی مانگ لوں، بلکہ میں اپنا سر اس کے قدموں میں رکھ کر اپنے اشک ہائے ندامت سے اس کے پاؤں دھو دوں۔ اس بیچاری نے میرا کیا بگاڑا تھا کہ میں نے اس کے ساتھ اتنا سرد مہری کا سلوک کیا؟ اس کا کیا قصور تھا کہ میں نے اس کے لیے یہ متکبرانہ رویہ اپنایا؟ کیا یہی وہ شخصیت نہیں جس نے نو ماہ تک مجھے اپنے پیٹ میں اٹھائے رکھا؟ پھر وضع حمل کی اذیتیں برداشت کیں اور میرے بچپن میں میرے آرام کی خاطر خود جاگ جاگ کر راتیں کاٹیں؟ آہ! میرا دل کتنا ہی سخت ہے۔! اپنے والد کے لیے تو میری حالت اس سے بھی زیادہ بری تھی۔میں خوب رویا۔میں نمازِ جنازہ کے لیے کھڑا ہوا۔مگر میں کچھ بھی نہ پڑھ سکا۔میری زبان گنگ ہو گئی تھی۔میرے آنسو بہت ہی گرم تھے۔انھوں نے میرے دل
Flag Counter