Maktaba Wahhabi

95 - 406
(( وَعَنِ الرِّضَا، عَنْ آبَائِہٖ رضی اللّٰهُ عنہم قَالَ :قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي ا للّٰه عليه وسلم : مَنْ سَبَّ نَبِیًّا قُتِلَ، وَمَنْ سَبَّ صَحَابِیاًّ جُلِدَ۔ وَفِيْ رَوَایَۃٍ عَنْہُ أَیْضًا: عَنْ آبَائِہٖعَلیہم السّلام عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلي ا للّٰه عليه وسلم : مَنْ سَبَّ نَبِیًّا قُتِلَ، وَمَنْ سَبَّ أصَحَابِي جُلِدَ)) [1] ’’امام رضا اپنے آباء رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو کوئی کسی نبی کو گالی دے ‘ اسے قتل کیا جائے گا‘ اور جو صحابی کو گالی دے ‘ اسے کوڑے لگائے جائیں گے ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے : جو کسی نبی کو گالی دے ‘ اسے قتل کیا جائے گا‘ اور جو میرے صحابہ کو گالی دے اسے کوڑے لگائے جائیں گے۔‘‘ (دوسری روایت میں لفظ میرے صحابہ کی تخصیص ہے) حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے آباء سے اور وہ حضرت علی علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ’’میں تمہیں اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں وصیت کرتا ہوں انہیں برا بھلا مت کہنا۔ یہی تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی بدعت ایجاد نہیں کی اور نہ ہی کسی بدعتی کو ٹھکانہ دیا اور بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ بھلا سلوک کر نے کی وصیت فرمائی ہے۔‘‘ اور ایک دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں : ’’اللہ اللہ ! اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا خوف کرو۔ انہوں نے نہ ہی کوئی بدعت ایجاد کی اور نہ ہی کسی بدعتی کو ٹھکانہ دیا اور بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ بھلا سلوک کر نے کی وصیت فرمائی ہے۔‘‘ [2] ان اقوال کو اور ان جیسے دوسرے اقوال کو ان لوگوں پر محمول کرنا کوئی مشکل نہیں ہے جنہوں نے
Flag Counter