سے دل میں کفر اور کھلی ہوئی گمراہی پیدا ہوتی ہے اور اگر ان میں سے بعض کی فضیلت تم پر مشتبہ رہ جائے تو اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیجیے اور یہ کہہ دیجیے: اے اللہ ! میں بھی اس سے محبت کرتا ہوں جس سے آپ اور آپ کا رسول محبت کرتے ہیں اور میں بھی اس سے بغض رکھتا ہوں جس سے آپ اور آپ کا رسول بغض رکھتے ہیں ۔‘‘ [1] اور حضرت امام باقر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ اصحاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے سوال کیا :کیا آپ ان کے بارے میں نفاق سے ڈرتے ہیں ؟ توآپ نے فرمایا: ہرگز نہیں .... اور اگر تم لوگ گناہ نہ کرو اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے توبہ و استغفار نہ کرو تویقیناً اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق کو پیدا کردے جو گناہ کریں پھر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور اللہ تعالیٰ انہیں معاف کردیں ۔‘‘ [2] جب آپ ان اقوال کا موازنہ مہاجرین و انصار کی شان میں وارد اس آیت سے کریں گے: ﴿ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾ [التوبۃ: ۱۰۰] ’’مہاجرین و انصار میں سے سابقین اولین اورجو لوگ نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والے ہیں اللہ ان سے راضی ہوئے اور وہ اس سے راضی ہوئے ان کے لیے ایسے باغ تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے۔‘‘ تو آپ جان لیں گے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان سے جنت اوراس میں ہمیشہ رکھنے کا وعدہ کیا ہے تویہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ لوگ ایمان وہدایت پر مریں گے اور یہ بات ان سے معاصی کے وقوع کے منافی نہیں ہے کیونکہ ان میں سے کوئی بھی معصوم نہیں ۔اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اس میں کوئی اختلاف والی بات نہیں اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر سچ کہنے والا اور کون ہوسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر سچی بات کس کی ہوسکتی ہے؟ |
Book Name | دفاع صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین |
Writer | قسم الدراسات والبحوث جمعیۃ آل واصحاب |
Publisher | دار المعرفہ ،پاکستان |
Publish Year | |
Translator | الشیخ شفیق الرحمٰن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 406 |
Introduction |