بھی کہا گیا ہے کہ یہ خطاب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ہے اورساری امت اس میں داخل ہے۔‘‘ [1] خواہ جو بھی حال ہو فضائل صحابہ پر دلالت کرنے والی تمام آیات مبارکہ کا احاطہ کرنا ہمارے بس میں نہیں اس لیے کہ ہمیں اندیشہ ہورہا ہے کہ ہم اپنے اختصار کے اس منہج سے نکل جائیں گے جس کا ہم نے شروع میں ذکر کیا ہے۔ اس لیے ہم آخر میں بذیل آیات پیش کرتے ہوئے اپنی بات ختم کرتے ہیں اور اس سے پہلے جو کچھ ہم نے بیان کیا ہے اس میں ان لوگوں کے لیے کفایت اور تسلی ہے جو سمجھنے والا دل رکھتے ہوں اور بات کو توجہ سے سنتے ہوں اور اس پر گواہ بننے والے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًا وَيَنْصُرُونَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ () وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ () وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ ﴾ [الحشر: ۸ ۔ ۱۰] ’’(یہ مال) ان مفلسوں کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور مالوں سے نکالے گئے وہ اللہ کا فضل اس کی رضا مندی چاہتے ہیں اور وہ اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی سچے ہیں اور جنہوں نے ان سے پہلے (مدینہ میں ) گھر اور ایمان بنایا جواپنے پاس آنے والے مہاجرین سے محبت کرتے ہیں اور اپنے سینوں میں اس کی نسبت کوئی خلش نہیں پاتے جو مہاجرین کو دیا جائے اور وہ اپنی جانوں پر ترجیح دیتے ہیں اگرچہ ان پر فاقہ ہو اور جو اپنے نفس کے لالچ سے بچایا جائے پس وہی لوگ کامیاب ہیں ۔اور جو ان کے بعد آئے وہ دعا کرتے ہیں : ہمارے رب ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں اور ہمارے دلوں میں مؤمنوں کے متعلق کینہ نہ ڈال۔ اے ہمارے رب! بیشک تو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔‘‘ یہ آیاتِ ثناء ان صحابہ کے بارے میں ہیں جن کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((لَا تَسُبُّوْا أَصْحَابِيْ لَا تَسُبُّوْا أَصْحَابِي۔)) [2] |
Book Name | دفاع صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین |
Writer | قسم الدراسات والبحوث جمعیۃ آل واصحاب |
Publisher | دار المعرفہ ،پاکستان |
Publish Year | |
Translator | الشیخ شفیق الرحمٰن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 406 |
Introduction |