’’اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ۔‘‘ ’’پس جو کوئی انھیں گالی دے یا ان سے بغض رکھے یا ان کے مابین ہونے والی جنگوں اور چپقلشوں کی ناروا اور غلط تأویل کرے تووہ انسان اللہ تعالیٰ کے حکم ان کے ادب اور ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی وصیت سے روگردانی کرنے والا ہے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں بد زبانی وہی کرسکتا ہے جس کے دل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ، اسلام اور مسلمانوں کے متعلق بد نیتی ہو۔‘‘[1] مجاہد سے روایت ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ’’اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا نہ کہو۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کے لیے استغفار کرنے کاحکم دیا ہے حالانکہ وہ جانتا تھا کہ یہ لوگ آپس میں لڑیں گے۔‘‘[2] پس اس سابقہ آیت کے ساتھ ربط کی روشنی میں امام جعفر صادق رحمہ اللہ سے روایت ہے آپ اس آیت : ﴿ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ﴾ [البقرۃ: ۱۴۶] کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’یہ آیت یہود و نصاری کے بارے میں نازل ہوئی۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جانتے تھے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر تورات و انجیل اور زبور میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کی اور آپ کے دار ہجرت کی نشانیاں اتاری تھیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللّٰهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا﴾ [الفتح: ۲۹] ’’محمد اللہ کے رسول ہیں اور آپ کے ساتھی کفار پر سخت اورآپس میں رحم دل ہیں تم انہیں دیکھو گے کہ رکوع و سجود کر رہے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی رضا چاہتے ہیں ان کی شناخت ان کے چہروں میں سجدہ کا نشان ہے ان کایہ وصف تورات میں ہے اور انجیل میں ان کا وصف مثل اس |
Book Name | دفاع صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین |
Writer | قسم الدراسات والبحوث جمعیۃ آل واصحاب |
Publisher | دار المعرفہ ،پاکستان |
Publish Year | |
Translator | الشیخ شفیق الرحمٰن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 406 |
Introduction |