Maktaba Wahhabi

69 - 406
﴿ يَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴾ [المجادلۃ: ۱۱] ’’اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان داروں کے اور ان کے جنہیں علم دیا گیا ہے درجے بلند کرے گا ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ لَا يُصِيبُهُمْ ظَمَأٌ وَلَا نَصَبٌ وَلَا مَخْمَصَةٌ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ وَلَا يَطَؤنَ مَوْطِئًا يَغِيظُ الْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٍّ نَيْلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ بِهِ عَمَلٌ صَالِحٌ إِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [التوبۃ: ۱۲۰] ’’ یہ اس لیے ہے کہ انہیں اللہ کی راہ میں جو تکلیف پہنچتی ہے پیاس کی یا تھکاوٹ کی یا بھوک کی ؛ یاوہ ایسی جگہ چلتے ہیں جو کافروں کے غصہ کو بھڑکائے اور یا کافروں سے کوئی چیز چھین لیتے ہیں ہر بات پر ان کے لیے عمل صالح لکھا جاتا ہے بیشک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللّٰهِ إِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴾[البقرۃ: ۱۱۰] ’’اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور جو کچھ نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں پاؤ گے بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو سب دیکھتا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ () وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ﴾ [الزلزلۃ ۷۔۸] ’’پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔‘‘ یہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ایمان کے درجات اورمنازل کا بیان ہے۔‘‘[1] ایسے ہی قرآن مجید کی کوئی مدنی سورت ایسی نہیں ہے جس میں ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے جہاد فی سبیل اللہ کا بیان نہ ہو۔ مثال کے طور پر یہ آیات پڑھیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً
Flag Counter