Maktaba Wahhabi

68 - 406
اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ اَلَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللّٰهِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ﴾ [التوبۃ: ۲۰] ’’جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں کے ذریعے جہاد کیا اللہ کے ہاں ان کے لیے بڑا درجہ ہے اور وہی لوگ مراد پانے والے ہیں ۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَاعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (95) دَرَجَاتٍ مِنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً وَكَانَ اللّٰهُ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ [النساء: ۹۵۔۹۶] ’’مسلمانوں میں سے جو لوگ کسی عذر کے بغیر گھر بیٹھے رہتے ہیں اور وہ جو اللہ کی راہ میں جان و مال کے ذریعے جہاد کرتے ہیں دونوں برابر نہیں ہیں اللہ نے بیٹھنے والوں پر جان و مال کے ذریعے جہاد کرنے والوں کا درجہ بڑھا دیا ہے اگرچہ ہر ایک سے اللہ نے بھلائی کا وعدہ کیا ہے (لیکن) اللہ نے لڑنے والوں کو بیٹھنے والوں سے اجر عظیم میں زیادہ کیا ہے۔ان کے لیے اللہ کی طرف سے بڑے درجے اور مغفرت اور رحمت ہے اور اللہ معاف کرنے والے رحم کرنے والے ہیں ۔‘‘ اوراللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَا يَسْتَوِي مِنْكُمْ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ أُولَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقَاتَلُوا وَكُلًّا وَعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنَى وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ﴾ [الحدید:۱۰] ’’اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کا ورثہ تو اللہ ہی کے لیے ہے تم میں سے جن لوگوں نے فتح (مکہ) سے پہلے (اس کی راہ میں ) خرچ کیا اور قتال کیا وہ (دوسروں کے) برابر نہیں بلکہ ان سے بہت بڑے درجے کے ہیں ۔ جنہوں نے فتح کے بعد خرچ کیا اور قتال کیا ہاں بھلائی کا وعدہ تو اللہ کا ان سب سے ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
Flag Counter