اللّٰهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴾ [الانفال: ۷۴۔۷۵] ’’اور جو لوگ ایمان لائے اور اپنے گھر چھوڑے اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جن لوگوں نے انہیں جگہ دی اور ان کی مدد کی وہی سچے مومن ہیں ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور گھر چھوڑے اور تمہارے ساتھ ہو کر لڑے سو وہ لوگ بھی تم ہی میں سے ہیں اور رشتہ دار آپس میں اللہ کے حکم کے مطابق ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں بیشک اللہ ہر چیز سے خبردار ہیں ۔‘‘ [1] ان آیات مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے مہاجرین و انصار صحابہ کی تعریف و ثنا بیان کی ہے؛ اور ان کے سچا مسلمان ہونے کی شہادت دی ہے۔ جس کے لیے اللہ تعالیٰ اس قسم کی گواہی دے دیں تو وہ عدالت کے اعلی مراتب پر فائز ہوگا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴾ [التوبۃ: ۱۰۰] ’’مہاجرین و انصار میں سے سابقین اولین اورجو لوگ نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والے ہیں اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے ان کے لیے ایسے باغ تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے۔‘‘ اس آیت کو بطور دلیل پیش کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے صحابہ کو اپنی رضامندی کی خبر |
Book Name | دفاع صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین |
Writer | قسم الدراسات والبحوث جمعیۃ آل واصحاب |
Publisher | دار المعرفہ ،پاکستان |
Publish Year | |
Translator | الشیخ شفیق الرحمٰن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 406 |
Introduction |