Maktaba Wahhabi

17 - 140
اور انصار میں سے ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت، ابوالدردائ، ابوزید، مجمع بن حارثہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہا ہیں۔ ان صحابہ کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی مکمل قرآن مجید جمع کرلیا تھا۔ إشکال: اگر اعتراض کیا جائے کہ ان تمام صحابہ کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مکمل قرآن مجید جمع کرلیا تھا تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی اس روایت کا کیا مطلب ہوگا کہ ’’عہد نبوی میں فقط چار صحابہ کرام نے قرآن مجید جمع کیا تھا۔ أبی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابوزید رضی اللہ عنہا (اور ایک روایت میں ہے، ابودردا)‘‘ جواب: تو اس کا جواب یہ ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت عدم حصر کی بنیاد پرہمارے قول کے منافی نہیں ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی اس روایت کو ظاہر پر محمول کرنا درست نہیں ہے۔ بلکہ اس کی یہ تاویل کی جاے گی کہ وجوہ قراء ات کے ساتھ،یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشافہۃ، یا شروع سے لے کر آخر تک تھوڑاتھوڑا کرکے مکمل جمع کرنے والے یہی چار صحابہ تھے۔
Flag Counter