آپ کی یہ گرفت ایمان کے صیقل کیے ہوئے اس شعری ذوق پر مبنی تھی کہ مومن کے دل میں ایمان بڑھاپے سے پہلے اور بعد، دونوں حالتوں میں زیادہ مؤثر ہے، اور اس کی اہمیت وتاثیر کے پیش نظر اس شعری نص میں اسے ’’شیب‘‘ سے پہلے ذکر کرنا مناسب ہے، اور شعر اسی خوبی سے خالی ہے۔ [1]کلام کی بہترین ترتیب وتقسیم: عمر رضی اللہ عنہ شعر کی فنی خوبیوں کو دیکھ کر کافی مسرت کا اظہار کرتے تھے، بشرطیکہ وہ فنی خوبیاں طبیعت ومزاج کو موہ رہی ہوں اور پھر اس مسرت کی ترجمانی اس طرح کرتے کہ اسے مزے لے لے کر پڑھتے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے عبدہ بن طیب کے قصیدہ کا یہ پہلا مصرع پڑھا: ہل حبل خولۃ بعد الہجر موصولأم أنت عنہا بعید الدار مشغول’’کیا جدائی کے بعد خولہ سے ملنے کی کوئی امید ہے یا تو اس سے دور ہی رہ کر کسک بھری زندگی گزارے گا؟‘‘ اور جب اس شعر پر پہنچے: والمرء ساع لأمر لیس یدرکہوالعیش شحً وإشفاق وتأمیل’’آدمی کئی ایسی چیزوں کے لیے کوشش کرتا ہے جس کو وہ پاتا نہیں ہے، حالانکہ بخیلی، لالچ اور آس لگانے کا نام ہی زندگی ہے۔‘‘ تو آپ نے حسن تقسیم وتفصیل کو دیکھ کر تعجب سے کہا: ’’یقینا بخیلی، لالچ اور آس لگانے کا نام ہی زندگی ہے۔‘‘ [2]اور ایک مرتبہ عمر رضی اللہ عنہ نے زہیر کا یہ شعر پڑھا: فان الحق مقطعہ ثلاثیمین أو نفار أو جلاء’’حق دلانے والی تین ہی چیزیں ہیں: قسم، یا (حق لینے کے لیے) مقدمہ لڑنا، یا حق کے موافق واضح دلیل۔‘‘