Maktaba Wahhabi

35 - 181
ج:۷… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے والیوں میں(۱)ابولہب کی آزاد کردہ لونڈی ثویبہ بھی شامل ہے کہ جس نے آپ کو چند دن دودھ پلایا تھا۔(۲)پھر آپ کو بنوسعد کی ایک نیک خاتون حلیمہ بنت ابوذویب نے دودھ پلایا۔ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش کرنے والیوں میں اُمّ ایمن رضی اللہ عنہا کا نام شمار ہوتا ہے۔ اسی طرح آپ کی دودھ بہن شیماء بنت حارث السعدیہ تھیں رضی اللہ عنہا۔ س:۸… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کفالت کس نے کی تھی؟ اور اُس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟ ج:۸… نبی کریم محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ آمنہ بنت وہب کی وفات کے بعد آپ کے دادا عبدالمطلب(شیبہ)بن ہاشم(عمرو)بن عبد مناف نے آپ کی کفالت اپنے ذمہ لی اور اس وقت(کہ جب آپ کی والدہ فوت ہوئیں)آپ کی عمر چھ سال تھی۔ س:۹… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب کی وفات کے بعد پھر آپ کی کفالت کس نے کی؟ اور اُس وقت آپ کی عمر کتنی تھی؟ ج:۹… نبی مکرم محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب کی وفات کے بعد آپ کے چچا ابوطالب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کفالت اپنے ذمہ لے لی۔(آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماں اور باپ دونوں طرف سے سگے چچا تھے۔)اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر آٹھ سال تھی۔ س:۱۰… درج ذیل خالی جگہوں کو پرکیجیے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام میں سے بعض احباب نے آپ سے دریافت کیا اور پوچھا:اے اللہ کے حبیب و خلیل نبی! آپ ہمیں اپنے بارے میں بتلائیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں !(سنیے)میں……… کی دعا اور…… کی بشارت ہوں۔ میری اماں جان نے میرے دورانیہ حمل میں ایک خواب دیکھا کہ اُن کے وجود سے ایک تیز روشنی نکلی ہے کہ جس سے…………… روشن ہوگئے ہیں۔ اور
Flag Counter