Maktaba Wahhabi

36 - 181
…… میں(حلیمہ بنت ابوذویب کا)مجھے دودھ پلایا گیا تھا۔ ج:۱۰… صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کچھ اصحاب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے دریافت کیا کہ:آپ ہمیں اپنی ذاتِ اطہر کے بارے میں خبردیجیے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں !(سنیے)میں اپنے جد امجد اللہ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام کی دُعا اور اپنے(ایمان و نبوت کے)بھائی عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کی بشارت ہوں۔ میری والدہ نے میرے دورانیہ حمل میں ایک خواب دیکھا تھا کہ اُن کے وجود سے ایک تیز روشنی نکلی ہے کہ جس سے ملک شام کے محلات روشن ہوگئے ہیں۔ اور قبیلہ بنو سعد بن بکیر میں(بی بی حلیمہ بنت ابوذویب کا)مجھے دودھ پلایا گیا تھا۔ [1] س:۱۱… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے:’’ میں اپنے جد امجد ابراہیم علیہ السلام کی دُعا اور اپنے(ایمان و نبوت کے)بھائی عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کی بشارت ہوں ؟ ‘‘ ج:۱۱… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان:’’ میں اپنے جد اعلیٰ اللہ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام کی دُعا(کا نتیجہ)ہوں۔ ‘‘ میں دراصل سیّدنا ابراہیم علیہ السلام کی اُس دُعا کی طرف اشارہ ہے جو قرآن میں یوں مذکور ہے: ﴿رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْھُمْ یَتْلُوْا عَلَیْھِمْ اٰیٰتِکَ وَیُعَلِّمُھُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُزَکِّیْھِمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ o﴾(البقرۃ:۱۲۹) ’’ پروردگار ہمارے(اس گروہ میں)انھیں میں سے ایک پیغمبر بھیج جو تیری آیتیں پڑھ کر ان کو سنائے اور کتاب(قرآن شریف)اور حکمت(حدیث شریف)ان کو سکھلائے اور(شرک سے)ان کو پاک کرے، بیشک تو زبردست ہے، حکمت والا۔ ‘‘
Flag Counter