Maktaba Wahhabi

34 - 181
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عربوں کے قبیلہ قریش(کی شاخ بنو ہاشم)سے تعلق رکھتے تھے۔ س:۴… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کون سے دن، کون سے مہینے اور کون سے سال میں ہوئی تھی؟ ج:۴… اللہ کے حبیب و خلیل نبی محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ماہ ربیع الاوّل(کی نو تاریخ)سوموار کے دن(عام الفیل میں)شمسی مہینہ اپریل ۵۷۱ ء میلادی کی بیس تاریخ میں ہوئی تھی۔ س:۵… جس سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی اُس سن کا نام کیا اور کیوں رکھا گیا تھا؟ ج:۵… جس سال نبی معظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی اُس سن کا نام ’’عام الفیل ‘‘ رکھا گیا تھا۔ اس لیے کہ اُس سال یمن کے بادشاہ ابرہہ حبشی نے ایک بڑے لشکر کے ساتھ مکہ پر حملہ کیا تھا اور اس کے ہمراہ بہت سارے ہاتھی تھے تاکہ وہ ان کے ذریعے بیت اللہ الحرام کو منہدم کردے۔ مگر اللہ تبارک وتعالیٰ نے ابرہہ اور اس کے لشکر پر ابابیل پرندوں کا ایک لشکر بھیج دیا، جنھوں نے ان لشکریوں پر(اوپر سے)کنکر نما کھنگرے پتھر پھینکے، کنکروں نے ان کو ہلاک کرکے رکھ دیا۔ قرآن میں اِنھیں کے واقعہ سے متعلق اللہ تعالیٰ نے ’’ سورۃ الفیل ‘‘ نازل فرمائی ہے، جس کی پانچ آیات ہیں۔ س:۶… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کون سے شہر میں ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کون سے شہر میں ؟ ج:۶… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(جزیرۃ العرب کے)شہر مکہ میں پیدا ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات(اسی جزیرہ نما کے)شہر مدینہ منورہ میں ہوئی۔ س:۷… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو(بچپن میں اپنا)دودھ پلانے والیاں کون تھیں ؟ اور آپ کی پرورش کرنے والی کا نام کیا تھا؟ یہ بھی بتلائیے کہ:آپ کی دودھ شریک بہن کون تھیں ؟
Flag Counter