Maktaba Wahhabi

49 - 262
۱- تنگ دستی و خوشحالی‘ پریشانی وآسانی‘ جذبہ و شوق و بے شوقی‘ صحت و بیماری ‘ ہر حال میں(اللہ کی راہ میں)خرچ کرنا۔ ۲- غصہ پی لینا اور اس کا اظہار نہ کرنا اور اپنے ساتھ برا سلوک کرنے والے کے خلاف صبر کرنا ‘ چنانچہ وہ اس کا انتقام نہیں لیتے۔ ۳- جو بھی ان کے ساتھ قول یا فعل سے بدسلوکی کرے اسے معاف کردینا۔ ۴- اللہ عز وجل اورجن چیزوں سے اللہ نے گنہگاروں کو ڈرایا ہے نیز جن چیزوں کا متقیوں سے وعدہ فرمایا ہے انہیں یاد کرنا‘ تاکہ اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں۔ ۵- چھوٹے بڑے گناہوں کا عمل سرزد ہونے پر جلد از جلد توبہ و استغفار کرنا۔ ۶- مسلسل گناہوں پر گناہ نہ کرنا‘ بلکہ وہ اس سے جلد ہی توبہ کرلیتے ہیں۔ پھر اللہ عز وجل نے ان صفات کے اپنانے پر اپنی بخشش اور دائمی نعمتوں
Flag Counter