Maktaba Wahhabi

25 - 262
اس دن سے ڈرتے رہو جب کوئی کسی کو نفع نہ دے سکے گا اور نہ ہی اس کی بابت کوئی سفارش قبول ہوگی اور نہ کوئی بدلہ اس کے عوض لیا جائے گا اور نہ وہ مدد کئے جائیں گے۔ ۳-اللہ کا ارشاد ہے: ﴿وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللّٰہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴾[1] اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والاہے۔ ۴- اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللّٰہَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا﴾[2]
Flag Counter