دیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے علاوہ سے ایک دشمن ان پر مسلط کردیتا ہے جو ان کی بعض ملکیت پر قابض ہوجاتا ہے،اور جن کے بھی ائمہ و حکام اللہ کی کتاب سے فیصلہ نہیں کرتے ہیں اور اللہ کی نازل کردہ شریعت سے اختیار نہیں کرتے اللہ تعالیٰ ان میں خانہ جنگی پیدا کردیتا ہے۔ یہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی نشانی ہے کہ جو لوگ بھی ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ‘ ان ساری چیزوں سے بھی لامحالہ دوچار ہوئے،اور اس کی واضح اور ظاہر باہر دلیل ایڈز(AIDS)کی بیماری ہے‘ جس میں علانیہ فحش کار لوگ ملوث ہیں،ہم اللہ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔[1] (۵۳/۴)ہزیمت و پسپائی کا نزول،کیونکہ جس طرح اطاعت اور اللہ کی طرف توجہ اور اس سے لولگانا نصرت و تائید اور فتح وغلبہ کا سبب ہے اسی طرح گناہ ومعاصی اور اللہ عز وجل کے دین سے اعراض شکست وریخت اور پسپائی کا سبب ہیں،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |