Maktaba Wahhabi

219 - 262
کے اسباب سے بدل لے،جب وہ(اپنی حالت)بدلتا ہے تو اس کی نعمت بھی برابر سرابر بدلے کے طور پر بدل دی جاتی ہے،اور تمہارا رب بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔ اگر بندہ گناہ کو اطاعت سے بدل دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے عافیت کے بدلہ سزا ‘ اور عزت کے بدلہ ذلت میں مبتلا کردیتا ہے،اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ ۗ وَإِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ ۚ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ﴾[1] کسی قوم کی حالت اللہ تعالیٰ نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے‘ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کی سزا کا ارادہ کرلیتا ہے تو وہ بدلا نہیں کرتا اور سوائے اس کے کوئی بھی ان کا کارساز نہیں۔
Flag Counter