مؤلف: امام ابن باز، ابن عثیمین، علامہ فوزان، سعودی فتاویٰ کمیٹی،
ناشر: مکتبہ قدوسیہ
سال شائع: 2012
مترجم: مولانا محمد یاسر عرفات
303
نیز فرمایا:(وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ) (البقرة:233)”اور وہ مرد جس کابچہ ہے اس کے ذمے معروف طریقے کے مطابق ان (عورتوں) کا کھانا اور کپڑا ہے۔“نیز فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:(كَفَى بالمَرْءِ إثْمًا أَنْ يَحْبِسَ، عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَهُ) [1]”آدمی کایہی گناہ کافی ہے کہ وہ اس سے ہاتھ کھینچ لے جس کے رزق کا ذمہ دار ہے۔“اورفرمایا:(مَنْ كانتْ له امرأتان فمال إلى إحداهما جاء يومَ القيامةِ وشِقُّه مائلٌ) [2]”جس کی دو بیویاں ہوں،وہ ان میں سے ایک کی طرف مائل ہوجائے تو قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہوگا۔“