مؤلف: امام ابن باز، ابن عثیمین، علامہ فوزان، سعودی فتاویٰ کمیٹی،
ناشر: مکتبہ قدوسیہ
سال شائع: 2012
مترجم: مولانا محمد یاسر عرفات
180
خفیہ نکاح184۔خفیہ نکاح اور اس کی شرط۔سوال:خفیہ نکاح اور شرعی نکاح میں فرق ،نیز وہ شرط جس کا خفیہ نکاح میں پورا کیا جانا ضروری ہے۔ہرمسلمان پر واجب ہے کہ شرعی نکاح کرے،اس کے علاوہ ہر قسم کے نکاح سے بچے،چاہے خفیہ نکاح ہو یاکوئی اور۔شرعی نکاح کی شرط ہے کہ اعلان ہو،اگر میاں بیوی اسے چھپائیں گے تو درست نہیں ہوگا،اگر ایسا کریں گے تو زنا کے مشابہ ہوجائےگا۔اللہ ہی توفیق دینے والا ہے۔(ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:20/432)