مؤلف: امام ابن باز، ابن عثیمین، علامہ فوزان، سعودی فتاویٰ کمیٹی،
ناشر: مکتبہ قدوسیہ
سال شائع: 2012
مترجم: مولانا محمد یاسر عرفات
238
265۔ ماں کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینے کا حکم۔جس بیوی کو تیری ماں طلاق دینے کا حکم دے رہی ہے اگر وہ دین میں درست ہے اور تیری ماں کو بےجا تکلیف نہیں دیتی تو طلاق لازم نہیں ہے، اور اگر وہ دینی اعتبار سے صحیح نہیں اور تیری ماں کو بھی تکلیف پہنچاتی ہے تو تجھ پرواجب ہے کہ اسے نصیحت کرو، اگر وہ بات پر کان نہ دھرے تو لازماً اسے طلاق دے دو۔ (اللجنة الدائمة:17332)