ترتیب و ترکیب کے ساتھ اس پر عبور حاصل کرنا چاہے تواسے اس کے لیے ساری عمر وقف کرنی پڑے گی۔ ادھر ارون شوری ہے جو قرآن کی دوآیات کے سرسری اور سطحی مطالعے سے اور شرعی معیارات سے واقفیت حاصل کیے بغیرہی اس قانون کو جاننے کی توقع رکھتا ہے۔ اس کی حالت اس شخص جیسی ہے جو الجبرے کی ایک مساوات حل کرنے کا خواہاں ہے، حالانکہ وہ ریاضی کے بنیادی قواعد(Bodmas)بھی نہیں جانتا جن کے مطابق قطع نظر اس بات سے کہ ریاضی کی کون سی علامت پہلے آئی ہے ، پہلے آپ کو Bodmas حل کرنا ہوگا ،یعنی پہلے بریکٹیںحل کرنی ہوں گی، دوسرے مرحلے پر تقسیم کا عمل کرنا ہوگا، تیسرے پر ضرب کا عمل، چوتھے پر جمع کا اور پانچویں مرحلے پر تفریق کا عمل انجام دینا ہوگا۔ اگرارون شوری ریاضی سے نابلد ہے اور وہ مساوات کے حل کا عمل ضرب سے شروع کرتا ہے، پھر تفریق کا عمل کرتا ہے اس کے بعد بریکٹوں کودور کرنے کا عمل انجام دیتا ہے، پھر تقسیم کی طرف آتا ہے اورآخر میں جمع کا عمل بروئے کار لاتا ہے تو یقینا اس کا جواب غلط ہی ہوگا۔اسی طرح جب قرآن مجید سورۂ نساء کی آیات نمبر11اور 12میںقانون وراثت بیان کرتا ہے تو اگرچہ سب سے پہلے اولاد کے حصے کاذکر کیاگیا ہے اوراس کے بعد والدین اورمیاں یا بیوی کے حصے بیان ہوئے ہیں لیکن اسلامی قانون وراثت کے مطابق سب سے پہلے قرض اور واجبات ادا کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد والدین اور میاں یا بیوی کا حصہ ادا کیا جاتا ہے جو اس امر پر منحصر ہے کہ مرنے والے نے اپنے پیچھے بچے بھی چھوڑے ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد بچنے والی جائداد بیٹوں اور بیٹیوں میں مقررہ حصوں کے مطابق تقسیم کی جاتی ہے، لہٰذا کل حصص کے مجموعے کا ایک سے بڑھ جانے کا سوال کہاں پیدا ہوا؟ [1]