Maktaba Wahhabi

672 - 702
اوربد بخت دو گروہوں میں تقسیم کردیا۔ سعادت مند وہ ہیں جو آپ پر ایمان لائے ۔ اوربد بخت وہ ہیں جنہوں نے آپ کو جھٹلایا اور آپ کی اطاعت سے رو گردانی کی۔ شیعہ جو امام معصوم کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں ‘ وہ حقیقی معصوم کی اتباع سے کوسوں دور ہیں ۔ تو پھر یقینی طور پر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ لوگ دینی اور دنیاوی ہر مصلحت کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ محروم ہوتے ہیں ۔ یہاں تک کہ آپ دیکھیں گے کہ یہ لوگ دنیا کے ظالم ترین اور گمراہ ترین بادشاہوں کی سیاست کے زیر اثر زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ۔اور ان کے لیے خیر صرف ان لوگوں کے ذریعہ سے حاصل ہوتی ہے جو ان میں سے نہیں ہوتے [یہ خود صرف شر کے پتلے ہیں ]۔ اسی وجہ سے شیعہ اپنے بہت سارے احوال میں یہودیوں سے مشابہت رکھتے ہیں ۔ ان میں سے ایک مشابہت کا عنصر یہ بھی ہے کہ جہاں کہیں بھی پائے جائیں اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر ذلت اور مسکنت مسلط کردی ہے؛ [ فرمان الٰہی ہے ]: ﴿ضُرِبَتْ عَلَیْہِمُ الذِّلَّۃُ اَیْنَ مَا ثُقِفُوْٓا اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللّہِ وَ حَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَ بَآئُ وْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ ضُرِبَتْ عَلَیْہِمُ الْمَسْکَنَۃُ ﴾ [آل عمران۱۱۲] ’’ان کو ہر جگہ ذلت کی مار پڑی الا یہ کہ اللہ تعالیٰ کی پناہ یا لوگوں کی پناہ میں ہوں یہ غضب الٰہی کے مستحق ہوگئے اور ان پر فقر وتنگ دستی مسلط کر دی گئی ہے ۔‘‘ یہ صرف اسی صورت میں زمین میں زندگی بسر کرتے ہیں کہ بعض ایسے حکمرانو ں کی پناہ میں رہتے ہیں جو خود معصوم نہیں ہوتے ۔ اس وجہ سے یہ لازمی طور پر اپنے آپ کو اسلام کی طرف منسوب کرنے کے لیے زبان سے ایسی باتوں کا اظہار کرتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہوتیں ۔جو کچھ کتاب و سنت لے کر آئے ہیں ان میں اللہ تعالیٰ ہم پر پورے عالم میں ‘اور خود ہمارے اندر اپنی نشانیاں ظاہر کررہا ہے ؛ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿سَنُرِیہِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْآفَاقِ وَفِیْ اَنْفُسِہِمْ حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَہُمْ اَنَّہٗ الْحَقُّ﴾ [فصلت۵۳] ’’عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق عالم میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی ذات میں بھی یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ حق یہی ہے ۔‘‘ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی نشانیاں دیکھائی ہیں ‘ ہم نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو حقیقت میں امام معصوم ہیں ؛ کے سچے پیروکار مصلحت ِدینی اور دنیاوی کے حصول کے اعتبار سے بزعم خود اس امام کی طرف نسبت رکھنے والوں سے بہترین حال میں ہوتے ہیں ۔ اگر ان کا خیال یہ ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والے ہیں تو یہ جان لینا چاہیے کہ شیعہ لوگوں میں سب سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال اور سنن سے جاہل اور لابلد ہوتے ہیں ۔ پورے عالم پر نظر دوڑانے والاانسان اس بات کا ادراک کرسکتا ہے ۔ اور اس بارے میں ہم سے ان ثقہ لوگوں نے بھی بیان کیاہے جنہیں جہاں بھر کی خبریں ہوتی ہیں ‘ اور وہ دنیا کے بسنے والوں کے احوال پر نظر رکھتے ہیں ۔
Flag Counter