Maktaba Wahhabi

468 - 702
احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض غزوات میں فرمایا: ’’ اگر لوگ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہماکی اطاعت کریں گے تو سیدھی راہ پر چلیں گے۔‘‘[1] روایات صحیحہ میں یہ بھی آیا ہے کہ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ’’ جب نبی موجود نہ ہوں اور نماز کا وقت آجائے تو لوگ اس وقت کیا کریں گے؟‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم نے جواب دیا: اﷲ و رسول ہی کو علم ہو گا۔ آپ نے فرمایا:’’ کیا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہماموجود نہیں ؟ اگر ان دونوں کی اطاعت کرتے رہیں گے توراہ راست پر آجائیں گے اور اگر ان کی نافرمانی کریں گے تو گمراہ ہوجائیں گے اور پوری امت گمراہی سے ہم کنار ہو جائے گی۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ الفاظ دہرائے۔‘‘[2] صحیح مسلم میں حضرت عبد اﷲ بن عباس، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ جنگ بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کی طرف دیکھا۔ ان کی تعداد ایک ہزار تھی۔ آپ کے رفقاء تین سو انیس تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رخ ہوئے، پھر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے لگے: ’’اے اﷲ! اپنے وعدہ کو پورا کر اور جو چیز دینے کا وعدہ کیا ہے وہ عطا کر اے اﷲ! اگر مسلمانوں کی یہ جماعت ہلاک ہو گئی تو دنیا میں تیری عبادت کرنے والا کوئی نہ ہوگا۔‘‘ آپ ہاتھ اٹھائے قبلہ رو دعا کرنے میں مصروف رہے۔حتی کہ آپ کی چادر کندھوں پر سے گر پڑی ۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور چادر اٹھا کر آپ کے کندھوں پر ڈال دی۔ پھر پیچھے سے ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چمٹ گئے اور کہا:’’اﷲکے نبی! بس کیجیے، اﷲتعالیٰ اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ تب اﷲتعالیٰ نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی: ﴿اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ اَنِّیْ مُمِدُّکُمْ بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ مُرْدِفِیْنَ﴾(الانفال:۹) ’’اس وقت کو یاد کرو جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے پھر اللہ نے تمہاری سن لی کہ میں تم کو ایک ہزار فرشتوں سے مدد دونگا جو لگاتار چلے آئیں گے ۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کے ذریعہ ان کی مددکی۔‘‘ حضرت ابوزمیل نے کہا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث اس دن بیان کی ؛ کہ :’’جب ایک مسلمان ایک مشرک کے پیچھے دوڑ رہا تھا جو اس سے آگے تھا؛ اچانک اس نے اوپر سے ایک کوڑے کی ضرب لگنے کی آواز سنی اور یہ بھی سنا کہ کوئی گھوڑ سوار یہ کہہ رہا ہے، اے حیزوم!آگے بڑھ۔ پس اس نے اپنے
Flag Counter